تازہ ترین

انگلینڈ کو ہراکر ویسٹ انڈیز ونڈیز نے ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ میں کھاتہ کھولا

تاریخ    14 جولائی 2020 (00 : 03 AM)   


 دبئی/ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے انگینڈ کو تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دیکر آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چمپن شپ میں بالآخر کھاتہ کھول لیا، میچ سے قبل کالی آندھی بغیر کسی پوائنٹ کے آٹھویں نمبر پر تھی لیکن انگلینڈ کے خلاف ساؤتھمپٹن ٹیسٹ جیتنے کے بعد اس کو 40 پوائنٹس حاصل ہوئے جس کی وجہ سے ویسٹ انڈیز نے چمپئن شپ میں اپنا پہلا میچ جیتا بلکہ پوائنٹس ٹیبل پر ایک درجہ ترقی بھی حاصل کی اور اب جنوبی افریقہ ٹیم کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پوائنٹس ٹیبل پر ساتویں پوزیشن پر پہنچ چکی ہے جبکہ اس کے انگلینڈ کے خلاف ابھی دو ٹیسٹ میچ باقی ہیں۔ہندستان کی کرکٹ ٹیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ رینکنگ کے مطابق پہلے نمبر پر بدستور قائم ہے ، آسٹریلوی ٹیم دوسرے جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم تیسرے نمبر پر موجود ہے ۔پاکستان کی ٹیم رینکنگ میں پانچویں نمبر پر ہے ۔انگلینڈ کی ٹیم ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست کے باوجود چوتھی پوزیشن پر موجود ہے ۔ نیوزی لینڈ نے مارچ میں آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ میں ہندستانی ٹیم کی مسلسل عمدہ کارکردگی اور مسلسل فتوحات کے سلسلے کو توڑ دیا تھا۔آسٹریلوی ٹیم اب تک 10 میچ کھیل چکی ہے اور اس نے 7 میچ جیتے ، دو میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ ایک میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا تھا، یوں آسٹریلوی ٹیم ٹیبل پر 296 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے ۔ کیویز ٹیم اب تک 7 میچ کھیل چکی ہے جس میں اس کو تین میچوں میں فتح حاصل ہوئی جبکہ اس کو چار میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔انگلینڈ کی ٹیم 9 میچ کھیل کر 5 میں کامیابی کے بعد 146 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر موجود ہے ۔ پاکستان کی ٹیم 140 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے ۔ سری لنکا ٹیم 80 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے ۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم انگلینڈ کو پہلے ٹیسٹ میچ شکست دینے کے بعد ایک درجہ ترقی کے بعد آٹھوں سے ساتویں نمبر پر پہنچ گئی ہے اور اس کے 40 پوائنٹس ہیں جبکہ جنوبی افریقہ کی ٹیم ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے اور وہ 24 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں سے آٹھویں نمبر پر چلی گئی ہے ۔بنگلہ دیش کی ٹیم تین ٹیسٹ میچ کھیل چکی ہے ۔ بنگال ٹائیگرز تاحال کوئی میچ نہیں جیت سکے اور وہ نویں نمبر پر ہیں۔یو این آئی