کورونا سے دنیا میں 5لاکھ 71ہزار سے زائد افراد ہلاک

تاریخ    14 جولائی 2020 (00 : 03 AM)   


جنیوا//دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا شدت اختیار کرتی جارہی ہے ،اس جان لیوا اور مہلک وبا کی زد میں آنے سے ناصرف مریضوں میں بلکہ اس سے اموات میں بھی روزبہ روز اضافہ ہو رہا ہے ۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 30لاکھ 41 ہزار 698 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس خوفناک وائرس سے ہلاکتیں 5 لاکھ 71ہزار 660 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 48 لاکھ 81 ہزار 944 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 58 ہزار 807 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 75 لاکھ 88ہزار 74 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔امریکہ تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 37 ہزار 782افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ اس وبا سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 34لاکھ 13ہزار 995ہو چکی ہے ۔کورونا وائرس کے امریکہ میں 17لاکھ 59ہزار 129مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرعلاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 15ہزار 822کی حالت سنگین ہے ۔
 
 

تازہ ترین