تازہ ترین

تبلیغی جماعت معاملے میں سماعت 24جولائی تک ٹلی

تاریخ    14 جولائی 2020 (00 : 03 AM)   


نئی دہلی//سپریم کورٹ نے دارالحکومت دہلی میں تبلیغی جماعت کے پروگرام میں حصہ لینے والے غیر جماعتیوں کوبلیک لسٹ میں ڈالے جانے کے مرکزی حکومت کے فیصلے کو چیلنج دینے والی عرضی کی سماعت 24 جولائی تک کے لئے پیر کو ٹال دی۔جسٹس اے ایم کھانولکر اورجسٹس سنجیو کھنہ کی بینچ نے سالیسیٹر جنرل تشار مہتا کی اپیل پر سماعت اگلے ہفتے تک ٹالنے کا فیصلہ کیا۔عرضی گزاروں کی جانب سے پیش وکیل نے حالانکہ اس پر کوئی اعتراض نہیں کیا۔انہوں نے صرف اتنا ہی کہا کہ اس معاملے میں ایک نزدیکی تاریخ دی جا سکتی ہے ۔اس کے بعد بینچ نے معاملے کی اگلی سماعت کے لئے 24 جولائی کی تاریخ مقرر کردی۔گزشتہ دو جون کو ہوئی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے واضح کیا تھا کہ وہ غیر ملکی جماعتیوں کو وطن بھیجنے کے معاملے میں مداخلت نہیں کرے گا،بلکہ صرف بلیک لسٹ میں ڈالے جانے کے مسئلے پر ہی سماعت کرے گا۔مرکزی حکومت نے بھی عدالت کو بتایا تھا کہ غیر ملکی جماعتیوں کی وطن واپسی تب تک نہیں ہوسکے گی،جب تک ان کے خلاف ہندوستان کی کسی بھی ریاست میں درج مجرمانہ مقدمے پر سماعت پوری نہیں ہوجاتی۔واضح رہے کہ کورونا کے سلسلے میں مرکزی حکومت کی ہدایات اور ریاستی حکومتوں اور پولیس کے حکم کی خلاف ورزی کرنے پر ہزاروں جماعتیوں کے خلاف مختلف ریاستوں میں مجرمانہ معاملے درج کئے گئے تھے۔

تازہ ترین