تازہ ترین

راجستھان میں سیاسی ہلچل تیز| پرینکا گاندھی کی مداخلت

سچن پائلٹ سے بات چیت شروع

تاریخ    14 جولائی 2020 (00 : 03 AM)   


 جے پور// وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت اور نائب وزیر اعلیٰ سچن پائلٹ کے درمیان سیاسی رسہ کشی نے کانگریس اعلیٰ قیادت کی پریشانی بڑھا دی ہے۔ کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرااب اس سیاسی بحران کو حل کرنے کے لئے سامنے آئی ہیں۔ ان کی مداخلت پر ناراض سچن پائلٹ سے پھر سے بات چیت شروع ہوئی ہے، تاکہ حالات کو بہتر کیا جاسکے۔ اطلاعات کے مطابق، کانگریس دفتر سے سچن پائلٹ کے اتارے گئے ہورڈنگس کو پھر سے لگا دیئے گئے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ راجستھان کے سیاسی حالات سے کانگریس ہائی کمان بے حد فکر مند ہے۔
 
 

گہلوت کی اراکین اسمبلی کے ساتھ مشاورت

جے پور// راجستھان میں چل رہی سیاسی اٹھاپٹخ کے درمیان بڑی تعداد میں کانگریس کے ارکان اسمبلی وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پر پہنچے۔ قانون ساز اسمبلی کی میٹنگ صبح 10.30 ہونی تھی لیکن یہ دوپہر بارہ بجے کے بعد شروع ہوئی۔ یہاں وزیر اعلیٰ گہلوت کی حمایت کرنے کے لئے کانگریس کے ارکان اسمبلی کے ساتھ مرکزی قیادت کے ذریعہ بھیجے گئے کانگریس کے لیڈران بھی نظر آئے۔ سبھی رہنماوں نے وہاں میڈیا کی طرف جیت کی نشانی کا اشارہ کیا۔وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت کی رہائش گاہ پر بلائی گئی اراکین اسمبلی کی میٹنگ میں 100 سے زیادہ اراکین اسمبلی کے پہنچنے کے بعد دو دن سے چل رہی سیاسی رسہ کشی کی پیچیدگی کو دیکھا۔ وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے 10 سے زیادہ آزاد اراکین اسمبلی کی حمایت کے ساتھ میڈیا کو پیغام دیا کہ ان کی حکومت محفوظ ہے۔ حالانکہ اس میٹنگ میں سچن پائلٹ اور ان کے کچھ حامی اراکین اسمبلی شامل نہیں ہوئے۔
 

۔2کانگریسی لیڈروں کے گھر وںپر انکم ٹیکس کے چھاپے

جے پور//راجستھان میں سیاسی ہلچل کے درمیان وزیراعلی اشوک گہلوت کے حامی دو کانگریس لیڈروں کے گھر اور کاروباری اداروں پر انکم ٹیکس محکمے نے آج چھاپے مارنے کی کارروائی کی۔ذرائع نے بتایا کہ انکم ٹیکس محکمے کی کارروائی کے دوران مرکزی ریزرو پولیس فورس کی مدد لی ہے ۔ان دونوں لیڈروں کے علاوہ ریاست میں 22مقامات پر انکم ٹیکس چھاپے مارے گئے ۔

تازہ ترین