کولگام میں تعینات سی آر پی ایف اہلکار کورونا سے از جان

تاریخ    13 جولائی 2020 (50 : 06 PM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//جنوبی ضلع کولگام میں تعینات ایک سی آر پی ایف اہلکار پیر کو سرینگر کے ایک اسپتال میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہوگیا۔
یہ جموں کشمیر میں کورونا وائرس سے فورسز اہلکار کی ہونے والی دوسری موت ہے۔
صدر اسپتال سرینگرکے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ نے نیوز ایجنسی جی این ایس کو بتایا کہ55سالہ فورسز اہلکار آج صبح جاں بحق ہوگیا اور اُس کا کورونا ٹیسٹ بعد دوپہر مثبت ظاہر ہوا۔
اس سے قبل ایک40سالہ سی آر پی ایف اہلکار جو اننت ناگ ضلع میں تعینات تھا،8جون کے روزسکمز صورہ میں جاں بحق ہوا تھا۔
 

تازہ ترین