کشمیر کے بیشتر علاقوں میں دوبارہ لاک ڈاون، بازار و سڑکیں سنسان

تاریخ    13 جولائی 2020 (31 : 01 PM)   


یو این آئی
سرینگر// کورونا کے متاثرین او متوفین میں روز افزوں درج ہو رہے اضافے کے پیش نظر وادی کشمیر کے مختلف علاقوں بالخصوص سری نگر کے بیشتر علاقوں میں پیر کے روز دوبارہ لاک ڈاون نافذ کردیا گیا جس کی وجہ سے بازاروں اور سڑکوں پر ایک بار پھر ویرانی چھا گئی۔
سرینگر میں انتظامیہ نے لوگوں کے گھروں میں ہی بیٹھنے کو یقینی بنانے کے لئے سڑکوں کو سیل کردیا ہے اور سیکورٹی فورسز کی بھی سڑکوں اور اہم چوراہوں پر تعیناتی کو مزید بڑھادیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ کچھ عرصہ سے وادی کشمیر میں کورونا کے متاثرین میں کافی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے ۔
 

تازہ ترین