تازہ ترین

کورونا پھیلاﺅ کو روکنے کیلئے گاندربل میں کاروبار دو دنوں کیلئے بند

تاریخ    13 جولائی 2020 (02 : 12 PM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//ضلع انتظامیہ گاندربل نے عوام سے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کیلئے تعاون طلب کرتے ہوئے سبھی دکانوں اور تجارتی مراکز کو دو دنوں کیلئے بند رکھنے کے احکامات صادر کئے ہیں۔
حکام کے مطابق ضلع مجسٹریٹ گاندربل شفقت اقبال نے ضلع بھر میں آج جولائی 13اورکل 14کو دفعہ 144 نافذ رکھنے کے احکامات صادر کئے ہیں۔
یہ احکامات کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کیلئے جاری کئے گئے ہیں تاہم پابندیوں کا اطلاق ایمرجنسی سروسز پر نہیں ہوگا۔
ضلع انتظامیہ نے پولیس حکام پر زور دیا ہے کہ وہ پابندیوں کے احکامات کو سختی سے نافذ کریں۔
 

تازہ ترین