تازہ ترین

سوپور کا46سالہ شہری کورونا سے جاں بحق، اموات کی تعداد182

تاریخ    13 جولائی 2020 (22 : 10 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//شمالی کشمیر سوپور کا ایک46سالہ شہری کورونا وائرس کی وجہ سے پیر کے روز جاں بحق ہوگیا۔ اس طرح جموں کشمیر میں مہلک مرض سے ہونے والی اموات کی تعداد182ہوگئی ۔
مذکورہ شہری نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق نمونیا وغیرہ میں مبتلاءتھا اور وہ سکمز صورہ میں انتقال کرگیا۔
ضلع کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر جی این ایتو نے مذکورہ شہری کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج صبح پونے چھ بجے چل بسا۔
سوپور کے مذکورہ شہری کے از جان ہونے سے وادی کشمیر کے اندر ہونے والی کورونا ہلاکتوں کی تعداد165تک جا پہنچی ہے جبکہ صوبہ جموں میں اب تک 17اموات ہوئی ہیں۔
وادی میں سب سے زیادہ متاثرہ ضلع سرینگر ہے جہاں 45اموات ہوئی ہیں۔