تازہ ترین

اننت ناگ میں دوبارہ لاک ڈائون | پہلگام کوسیلانیوں سے خالی کرایا گیا

تاریخ    13 جولائی 2020 (30 : 01 AM)   


عارف بلوچ
اننت ناگ//اننت ناگ ضلع میں حکام نے اتوار کو سخت ترین بندشیں اور امتناعی احکامات دوبارہ نافذ کر دیئے جبکہ سیاحتی مقام پہلگام کو سیلانیوں سے خالی کرایا گیا ۔ وادی میں جان لیوا کرونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لئے ضلع مجسٹریٹ اننت ناگ نے ضلع میں دوبارہ لاک ڈائون نافذ کیااور اس سلسلے میں باضابطہ احکامات جاری کئے گئے ۔ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ نے کہا کہ ضلع میں قریباََ143علاقے ریڈ زون کے دائرے میں آتے ہیں جسے مہلک بیماری مزید پھیلنے کا اندیشہ ہے ،لہذا ضلع میں اگلے احکامات تک مکمل لاک ڈائون نافذالعمل ہوگا اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔اس دوران اتوار کو ضلع ہیدکواٹر سمیت دیگر تحاصیل میں بندشیں عائد رہیں جس کی وجہ سے معمول کی زندگی متاثر ہوئی ۔ اِدھر پہلگام میں انتظامیہ نے اتوار کو لاوڈ اسپیکروں کے ذریعے سیلانیوں کو واپس اپنے گھرلوٹ جانے کاحکم دیاجس کے سبب وہاں موجودسینکڑوں سیلانی مایوس ہو کر واپس گھروں کولوٹ گئے ۔حکام کا کہنا ہے کہ ضلع میںدوبارہ  لاک ڈائون نافذ ہونے کے سبب یہ قدم اٹھایا گیا ۔