تازہ ترین

پہلی مرتبہ ٹرمپ ماسک پہنے نظر آئے

تاریخ    13 جولائی 2020 (30 : 01 AM)   


یو این آئی
واشنگٹن //امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ ملک میں کورونا وائرس وبا کے قہر کے دوران ہفتہ کو فوجی اسپتال کے دورے پر پہلی بار ماسک لگائے نظر آئے ۔ ٹرمپ میری لینڈمیں والٹر ریڈ نیشنل ملیٹری میڈیکل سینٹر جہاں زخمی فوجیوں اور کورونا وائرس کے رابطہ میں آئے طبی عملے کا علاج کیا جارہا ہے ، کے دورے پر صحافیوں سے کہا’’میں ماسک لگاوں گا۔‘‘انہوں نے کہا ’’مجھے لگتا ہے کہ جب آپ خاص طور پر ایک اسپتال میں جارہے ہوتے ہیں،جہاں آپ کو بہت سارے فوجیوں سے بات کرنی ہوتی ہے ،وہاں کچھ معاملوں میں لوگ آپریشن ٹیبل سے اتر گئے ہوتے ہیں۔‘‘انہوں نے کہا ’’میں سوچتا ہوں ماسک پہننا بہت اچھی بات ہے ۔میں کبھی بھی ماسک کے خلاف نہیں ہوں لیکن میرا ماننا ہے کہ ان کے لئے وقت اور جگہ ہوتی ہے ۔‘‘ریپبلکن ممبران پارلیمنٹ نے بھی وبا پر لگام لگانے کے لئے ٹرمپ کو عوامی طور پر ایساکرنے کا مشورہ دیا ہے ۔