تازہ ترین

دنیا میں ہر سو کورونا کا قہر جاری | اب تک 5لاکھ 60ہزار افراد ہلاک ،1کروڑ 25لاکھ متاثر

تاریخ    11 جولائی 2020 (30 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
جنیوا/ بیجنگ / دنیا بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس نے تباہی مچا دی ہے اور اس کے نتیجے میں تقریبا 5.60 لاکھ افراد ہلاک اور1.25 کروڑ افراد متاثر ہوچکے ہیں۔کووڈ ۔19 سے متاثر ہونے کے معاملہ میں امریکہ دنیا بھر میں پہلے ، برازیل دوسرے اور ہندوستان تیسرے نمبر پر ہے ۔ دوسری طرف ، اس جان لیوا وبا سے اموات کے اعداد و شمار میں بھی امریکہ پہلے ، برازیل دوسرے اور برطانیہ تیسرے نمبر پر ہے ۔امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فارسائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد بڑھ کر12465633ہو گئی ہے جبکہ 559568افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔دنیا میں خودکو سپر پاور سمجھنے والے امریکہ میں اب تک3183573 افراد کوروناوائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 134089  افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ برازیل میں 1800827افراد اس وبا کی زد میں آچکے ہیں جبکہ 70398 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔روس کووڈ ۔19 سے متاثر ہونے کے معاملہ میں دنیا بھر میں چوتھے نمبر پر ہے اوریہاں اس جان لیوا وبا سے 712863 افراد متاثر ہوئے ہیں۔روس میں اس جان لیوا وبا کی زد میں آنے سے اب تک 11000 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ پیرو میں صورتحال مزید خراب ہوتے جار ہے ہیں ۔یہ ملک عالمی فہرست میں پانچویں نمبر پر پہنچ گیا ہے ۔ پیرو میں متاثرہ افراد کی تعداد319646ہوگئی ہے اور11500افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ چلی کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں دنیا بھرمیں چھٹے نمبر پر ہے ۔اس ملک میں اب تک309274افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور مرنے والوں کی تعداد 6781 ہے ۔کورونا وائرس سے متاثرہونے کے معاملہ میں برطانیہ ساتویں نمبر پر آگیا ہے ۔ اب تک اس ملک 289678افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں اور44735افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔ میکسیکو نے کورونا وائرس متاثرین کے معاملہ میں اسپین کو آٹھویں نمبر پر پیچھے چھوڑ دیا ہے اس ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد289174تک جا پہنچی ہے اور اب تک اس وائرس کی زد میں آنے سے 34191 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اسپین میں کوروناوائرس کے متاثرین کی تعداد253908ہے جبکہ28403افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ کورونا وائرس سے متاثر خلیجی ملک ایران عالمی فہرست میں دسویں نمبر پر ہے ، جہاں متاثرہ افراد کی تعداد252720تک جا پہنچی ہے اور اس مہلک وبا سے اب تک12447افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔جنوبی افریقہ میں252687افراد کورونا سے متاثراور3860 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ہمسایہ ملک پاکستان میں اب تک 243599افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 5058 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
 

تازہ ترین