تازہ ترین

کورونا وائرس نے45سالہ شہری کی جان لی، اموات کی تعداد163

تاریخ    11 جولائی 2020 (08 : 02 PM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//شمالی ضلع کپوارہ کا ایک45سالہ شہری ہفتے کو کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوگیا۔اس طرح مہلک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر163ہوگئی ہے۔
یہ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران کورونا سے ہونے والی تیسری موت ہے۔
ترہگام کا رہنے والا مذکورہ مریض سی ڈی اسپتال میں دم توڑ بیٹھا۔اسپتال کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر سلیم ٹاک کے مطابق مذکورہ مریض کو 4جون کے روز صدر اسپتال سے منتقل کیا گیا تھا ۔ اُس کو وینٹی لیٹر پر رکھا گیاتھا اور وہ آج انتقال کرگیا۔
اس سے قبل آج جاں بحق ہونے والے دو مریضوں میں ضلع اننت ناگ کی ایک جواں سال خاتون اور حیدر پورہ سرینگر کا ایک77سالہ شہری شامل تھے۔
 اننت ناگ ہاکورہ کی ایک24سالہ خاتون صدر اسپتال سرینگر میں انتقال کرگئی جبکہ حیدر پورہ کا شہری سکمز صورہ میں چل بسا۔