تازہ ترین

جواں سال خاتون سمیت کورونا ہلاکتوں میں مزید2کا اضافہ

تاریخ    11 جولائی 2020 (20 : 10 AM)   
(Representational Pic )

نیوز ڈیسک
سرینگر//وادی میں ہفتے کو ایک جوان سال خاتون سمیت مزید دو کورونا مریض چل بسے اور اس طرح جموں کشمیر میں اس مہلک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد162تک پہنچ گئی۔
آج جاں بحق ہونے والوں میں ضلع اننت ناگ کی ایک جواں سال خاتون اور حیدر پورہ سرینگر کا ایک77سالہ شہری شامل ہےں۔
خبر رساں ایجنسی کے این او کے مطابق اننت ناگ ہاکورہ کی ایک24سالہ خاتون صدر اسپتال سرینگر میں انتقال کرگئی جبکہ حیدر پورہ کا شہری سکمز صورہ میں چل بسا۔
صدر اسپتال کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر نذیر چودھری کے مطابق اننت ناگ کی خاتون کو لل دید اسپتال سے منتقل کیا گیا گیا تھا جہاں آپریشن کے بعد اُس نے ایک بچے کو جنم دیا تھا ۔وہ ہائی بلڈ پریشر اور دوسرے امراض میں بھی مبتلاءتھی اور وہ گذشتہ شب کے دوران انتقال کرگئی۔تاہم اُس کا بچہ سلامت ہے۔