تازہ ترین

روانڈا پولیس کی کاروائی | کورونا سے متاثر 4 فراری کو گرفتار کرلیا

تاریخ    11 جولائی 2020 (45 : 02 AM)   


یو این آئی
کیگالی //روانڈا پولیس نے ’ایسٹرن‘ صوبے کے کووڈ 19 سینٹر سے فرار ہونے والے چار کورونا متاثرین کو گرفتار کر لیا ہے ۔ ناگوما ضلع کی پولیس نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا ہے ضلع میں ایک سیکنڈری اسکول میں قائم کووڈ سنٹر میں زیر علاج چار افراد بدھ کی شام فرار ہوگئے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی ایجنسیوں اور مقامی لیڈروں نے ان کی تلاش کرنے کے لئے ایک ساتھ مل کر کام کیا اور انہیں مقامی لوگوں کی مدد سے گرفتار کرلیا گیا۔ سیکورٹی احکام اوراور طبی عملے کے اہل خانہ سمیت ممکنہ رابطوں کا پتہ لگایا جا رہا ہے ۔ پولیس نے ان چاروں کے رابطہ میں آئے لوگوں سے وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے جانچ اور علاج کی درخواست کی ہے ۔ ملک میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1,210 تک پہنچ گئی ہے اور صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 623 ہوگئی ہے ۔ اب تک ملک میں تین ہلاکتیں درج کی گئی ہیں۔
 

تازہ ترین