تازہ ترین

پونچھ میں بی ایس ایف اہلکارحرکت قلب بند ہونے سے فوت

تاریخ    10 جولائی 2020 (50 : 10 AM)   


عشرت حسین بٹ
پونچھ//ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں گذشتہ رات دیر گئے 183 بٹالین بی ایس ایف سے تعلق رکھنے والا ایک اہلکار حرکت قلب بند ہونے سے لقمہ اجل بن گیا۔
مذکورہ اہلکارکی شناخت سپاہی اوما شنکر ساکن اتر پردیش کے طور پر ہوئی ہے۔
 بی ایس ایف ذرائع کے مطابق مذکورہ اہلکار کچھ ہی روز قبل چھٹی سے لوٹا تھا اور اسے یونٹ میں ہی 14 روزہ قرنطینہ پر رکھا گیا تھا۔
 انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز اس کا کورونا ٹیسٹ بھی کروایا گیا تھا جس کی رپوٹ منفی آئی ہے۔