تازہ ترین

راجوری میں ایل او سی پر کراس فائرنگ،فوجی اہلکار ہلاک

تاریخ    10 جولائی 2020 (25 : 10 AM)   
(File Pic)

نیوز ڈیسک
سرینگر//حکام نے جمعہ کو بتایا کہ ضلع راجوری میں کنٹرول لائن پر نوشیرا سکٹر میں ہند۔پاک افواج کے مابین کراس فائرنگ کے دوران فوج کا ایک حوالدار ہلاک ہوگیا۔
سرکاری ذرائع نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے دوران شب جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کمال علاقے میں فائرنگ کی گئی جس کے دوران فوجی حوالدار ایس گورنگ زخمی ہوگیا۔
زخمی حوالدار کوطبی امداد کیلئے لیجایا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔