مزید خبرں

تاریخ    9 جولائی 2020 (00 : 03 AM)   


 غرقاب ہوئے دوسرے نوجوان کی نعش بر آمد 

نور باغ کی فضا ایک مرتبہ پھر سوگوار

غلام نبی رینہ
سرینگر//گاندربل کے کنگن علاقے میں اتوار کو نالہ سند ھ میں غرقاب ہوئے سرینگر کے دوسرے نوجوان کی نعش بدھ کو بر آمد کرلی گئی جس کے ساتھ ہی نور باغ میں ایک مرتبہ پھر صف ماتم بچھ گئی اور ماحول سوگوارہوا۔گاندربل کچہ پورہ کنگن میں سندھ نالہ میں نہانے کے دوران سرینگر کے دو نوجوان اتوار کو غرقآب ہو ئے تھے ۔ دونوں نوجوانوں کو غرقآبی کی خبر ملتے ہی پولیس اور مقامی غوطہ خوروں نے لڑکوںکو دریائے سندھ سے نکالنے کیلئے آپریشن شروع کیا اور سوموار کی صبح ایک نوجوان کی نعش بر آمد کر لی گئی ہے جبکہ پولیس ،مقامی لوگوں اور غوطہ خوروں کی انتھک کوششوں کے بعد بدھ کی صبح دوسرے نوجوان کی نعش بھی بر آمد کر لی گئی ہے ۔ سوموار کو زاہد فاروق نامی نوجوان کی لاش پرنگ کنگن سے برآمد کی گئی تھی اور بدھ کو راشد خان نامی دوسرے نوجوان کی لاش کو وائل گاندربل سے برآمد کیا گیا۔اسی دوران جونہی بدھ کو مذکورہ نوجوان کی نعش آبائی علاقے میں پہنچائی گئی تو وہاں صف ماتم بچھ گئی جبکہ فضا ایک مرتبہ پھر سوگوار ہوئی ۔ قابل امر ہے کہ اتوار کے روز نالہ سندھ میں اس وقت سرینگر کے نور باغ علاقے سے تعلق رکھنے والے دو نوجوان غر قآب ہو گئے تھے جب وہ گرمی کی تپش سے بچنے کیلئے نالہ سندھ میں نہانے کیلئے گئے تھے ۔ 
 
 

نالہ سندھ میں تیراکی اور نہانے پر پابندی

 سرینگر//ضلع انتظا میہ نے گاندربل ضلع میں بہنے والے نالہ سندھ میں تیراکی اور نہانے پر پابندی عائد کردی ہے۔گذ شتہ روز نالہ سند ھ میں دونوجوانوں کے ڈوب جانے کے بعد چیرمین ڈی ڈی ایم اے گاندربل کے ذریعہ جاری کردہ حکم نامے کے مطابق نالہ سندھ میں نہانے اورتیراکی کرتے ہوئے ڈوبنے کے واقعات کی وجہ سے قیمتی جانوں کے ضائع ہونے کے پیش نظر اور احتیاطی تدابیر کے ایک حصے کے طور پر نالہ سندھ میں تیراکی /نہانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔حکم نامے کے مطابق تحصیلدار (ایگزیکٹو مجسٹریٹ)، ایس ایچ اوز اور جل شکتی اپنے علاقوں میں اس حکم کے نفاذ کے لیے سخت نگرانی کریں گے۔دریں اثناء ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل شفقت اقبال نے ایک حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں نالہ سندھ میں نہانے اور اس کے نزدیک سیلفی لینے پر پابندی عائد کی ہے۔ انہوں نے آرڈرمیں کہا ’’ جو اس حکم نامے پر عمل نہیں کرے گا اس کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی ۔
 
 

بمنہ میں غیر قانونی ڈھانچے ہٹائے گئے

سرینگر// کورونا لاک ڈاون کے دوران شہر میں تعمیر کئے گئے غیر قانونی ڈھانچوں کو گرانے کی مہم کو جاری رکھتے ہوئے سرینگر ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے کل بوٹ مین کالونی بمنہ میں غیر قانونی طور کھڑا کئے گئے ڈھانچوں کو گرا دیا ۔ایس ڈی اے کے وائس چیرمین وکاس کنڈل کی ہدایت پر ایس ڈی اے کی اسٹٹیٹس ونگ کے انفورسمنٹ سکارڈ نے یہ کارروائی عمل میں لائی ۔ایس ڈی اے کے پریس بیان کے مطابق غلام محمد وانی ساکن بوٹ مین کالونی کو ایک پلاٹ الاٹ کیا گیا تھا تاہم اس نے غیر قانونی طور پر ڈھانچہ تعمیر کیا ۔جسے بدھ کو مسمار کیا گیا ۔ایس ڈی اے نے لوگوں کومتنبہ کیا ہے کہ اس طرح غیر قانونی طور ڈھانچے تعمیر نہ کئے جائیں اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔
 
 

تازہ ترین