سماجی برائیوں کے خلاف مہم جاری، نوگام میں منشیات فروش اور 2قمار باز گرفتار

تاریخ    9 جولائی 2020 (00 : 03 AM)   


سرینگر//منشیات کے خلاف اپنی کاروائی جاری رکھتے ہو ئے نوگام میں پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کیا ۔ایس ایس پی سرینگر کی ہدایت پر پولیس اسٹیشن نوگام کی پولیس پارٹی نے پہرو چوک کے نزدیک ایک شخص کو بیگ لیکر مشتبہ حالت میںپاکراسے رکنے کو کہا مگر پولیس کو دیکھ کر مذکورہ شخص نے بھاگنے کی کوشش کی تاہم پولیس نے اسے دبوچ کر اُس کی تلاشی لی اور اس کے قبضے سے ممنوعہ نشیلی ادویات سوپاسمو پارکزم 92 کپسول ، کوڈین 20 بوتلیں اور 300  گرام چرس بر آمدکرکے ضبط کی ۔منشیات فرو ش کی شناخت محمد الطاف شیخ ولد غلام محمد شیخ ساکن کانہامہ نوگام سرینگر کے بطورہوئی ہے ۔ پولیس اسٹیشن نوگام سرینگر اس کے خلاف کیس ایف آئی ار نمبر107/2020 متعلقہ دفعات کے تحت اندراج کیا۔اسی دوران ایک اور کارروائی کے دوران پولیس نے برٹش اسکول نوگام میں قمار بازوں کے اڈے پر چھاپہ مار کر 2قمار بازوں کو گرفتار کیا اور داو پر لگائی گئی نقدی رقم28700  روپیہ اورتاش کے پتے ضبط کئے۔ ایس ایچ او پولیس اسٹیشن نوگام کی سربراہی میںپولیس نے برٹش اسکول نوگام کے نزدیک قمار بازوں کے اڈے پر چھاپہ مار کر دو قمار بازوںمشتاق احمد ڈار ولد غلام محمد ڈار ساکن پہرو نوگام اور ظفر احمد ڈار ولد غلام محمد ڈار ساکن میتھن چھانہ پورہ کو گرفتار کیااور ان کے قبضے سے داو پر لگائی گئی 28700نقدی رقم اور تاش کے پتے بر آمدکرکے ضبط کئے ۔  ۔ پولیس اسٹیشن نوگام نے اس سلسلے میں کیس ایف ائی آر نمبر 108/2020 کو متعلقہ دفعات کے تحت اندراج کر کے مذید تفتیش شروع کی۔
 

تازہ ترین