میونسپل میئرکے انتخاب کا بِگُل بج گیا

نوٹیفیکیشن جاری،14جولائی کو چنائو ہوگا

تاریخ    9 جولائی 2020 (00 : 03 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//سرینگر مونسپل کارپوریشن میں عدم اعتماد کی تحریک کے دوران میئر کے عہدے سے جنید عظیم متو کو ہٹانے کے بعد خالی کرسی کو پُر کرنے کیلئے14جولائی کو انتخابات عمل میں لا جارہے ہیں۔سرینگر مونسپل کارپوریشن نے میئر کے انتخابات کا بگل بجاتے ہوئے انتخابی نوٹیفکیشن جاری کی،جس کی رئو سے14جولائی کو میئر کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔ ایس ایم سی سیکر یٹری کی جانب سے جاری کی گئی انتخابی نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ جموں وکشمیر میونسپل کارپوریشن قانون مجریہ2000کے دفعہ 36کے مطابق  ’’جموں و کشمیر میونسپل کارپوریشن ( بزنس طرز عمل ) نفاذ 2005 ضابطہ 6 کے کے تحت ایس ایم سی میئر کیلئے انتخابی نوٹیفیکیشن کے مطابق عمل میںلایا جائیگا۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی کے فارم سیکریٹری سرینگر میونسپل کارپوریشن کے دفتر سے 9 سے 10جولائی 2020 کوصبح11بجے اورشام4بجے تک حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی تاریخ 11جولائی سہ پہر4بجے تک مقرر کی گئی ہے۔ انتخابی عمل 14جولائی کو11بجے صبح سے شروع ہوگا ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ16جون 2020کو جنیدعظیم متو کوایس ایم سی میئر کے عہدے سے ہٹایا گیا ،کارپوریٹروں نے اسکے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لائی جو منظور ہوگئی تھی۔
 

تازہ ترین