تازہ ترین

بارہمولہ کا 65سالہ شہری کورونا سے جاں بحق ،اموات کی تعداد146

تاریخ    8 جولائی 2020 (37 : 01 PM)   
(File Representational Photo )

نیوز ڈیسک
سرینگر//شمالی کشمیر بارہمولہ کے ایک65سالہ شہری کی موت کے چند گھنٹے بعد بدھ کو اُس کا کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آگیا۔اس طرح جموں کشمیر میں مہلک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر146ہوگئی۔
نادی ہل کے رہنے والے شہری کو6جولائی کے روز صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
صدر اسپتال کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر نذیر چودھری نے خبر رساں ایجنسی جی این ایس کو بتایا کہ مذکورہ شہری نمونیا میں مبتلاءتھا اور وہ گذشتہ رات کے دوران انتقال کرگیا۔ اُس کا کورونا ٹیسٹ رپورٹ آج مثبت آگیا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل آج سرینگر اور شوپیان کی دو خواتین کورونا وائرس میں مبتلاءہونے کی وجہ سے جاں بحق ہوگئیں تھیں۔