تازہ ترین

کشمیر میں متاثرین 7000سے متجاوز،4اموات کا اضافہ، مہلوکین 143

7جولائی کو مزید 256افراد کی رپورٹیں مثبت، جموں کشمیر میں مجموعی تعداد8931

تاریخ    8 جولائی 2020 (00 : 03 AM)   


پرویز احمد
 سرینگر //7جولائی بروز منگل جموں کشمیر میں کورونا وائرس سے مزید 4اموات ہوئیں، یوں مہلوکین کی تعداد 143تک پہنچ گئی ۔ ان میں سے 14جموں جبکہ 129کشمیر صوبے سے تعلق رکھتے ہیں۔ منگل کو 4حاملہ خواتین،3ایس ایس بی  ، 5فوجی ، 8بیکن،12پولیس اور 20سی آر پی ایف اہلکاروں سمیت جموں و کشمیر میں 256افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں ۔اسطرح متاثرین کی مجموعی تعداد 8931تک پہنچ گئی جن میں1883جموں جبکہ کشمیر میں یہ تعداد 7ہزار کا ہندسہ پار کرکے 7048ہوگئی ہے۔ متاثرہ 256افراد میں سے 61سرینگر، 30بارہمولہ، 16 کولگام، ایک شوپیان،8اننت ناگ، 18 کپوارہ،16پلوامہ، 10بڈگام، 8بانڈی پورہ،14گاندربل، 12جموں، 2 ادھمپور،6کٹھوعہ،2رام بن، 2سانبہ، 7پونچھ، 20راجوری، 13 ڈوڈہ اور 10کشتواڑ سے تعلق رکھتے ہیں۔ 

مزید 4 اموات

منگل کوکشمیر میں مزید 4افراد کورونا وائرس کی وجہ سے فوت ہوگئے۔ فوت ہونے والوں میں سے 2بارہمولہ، ایک سرینگر اور ایک بٹہ پورہ اننت ناگ سے تعلق رکھتا تھا۔ سی ڈی اسپتال ڈلگیٹ کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد سلیم ٹاک نے بتایا ’’ کنزر ٹنگمرگ سے تعلق رکھنے والی ایک 60سالہ خاتون 3جولائی کو وائرس سے متاثر  ہونے کے بعد اسپتال میں داخل کی گئی ‘‘۔ ڈاکٹر ٹاک نے بتایا ’’ خاتون  7جولائی کی صبح فوت ہوگئی‘‘۔ صدر اسپتال کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر نذیر احمد چودھری نے بتایا ’’  نور باغ کی رہنے والی ایک 65سالہ خاتون نمونیا کی شکار تھی اور منگل کی صبح اسپتال میں داخل ہوئی اور بعد دوپہر فوت ہوگئی‘‘۔ ڈاکٹرچودھری نے مزید بتایا ’’ پیر اور منگل کی درمیانی شب رفیع آباد بارہمولہ سے تعلق رکھنے والا ایک 75سالہ شخص وائرس کی وجہ سے فوت ہوگیا ‘‘۔میڈیکل سپر انٹنڈنٹ نے بتایا ’’ وہ بھی کورونا وائرس پیدا ہونے والے نمونیا کا شکار ہوگیا ‘‘۔  سکمزصورہ میں بٹہ پورہ اننت ناگ سے تعلق رکھنے والا ایک 62سالہ شخص بھی فوت ہوگیا ۔ میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر فاروق احمد جان نے بتایا ’’ 6جولائی پیر کو اسپتال میں داخل ہوا اور اسکی رپورٹ منگل کی صبح مثبت آئی‘‘۔ڈاکٹر جان نے بتایا ’’ منگل کو رپورٹ مثبت آنے کے چند گھنٹوں بعد ہی وہ فوت ہوگیا ‘‘۔

سکمز صورہ

میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر فاروق احمد جان نے کہا ’’ پچھلے 24گھنٹوں کے دوران2574نمونوں کی تشخیص کی گئی جن میں سے101مثبت جبکہ2473افراد کی رپورٹیں منفی آئیں ہیں‘‘۔ڈاکٹر جان نے بتایا ’’101متاثرین میں سے مختلف سی آر پی ایف بٹالین کے 20اہلکار، 15کولگام،14پلوامہ،9سرینگر،11بڈگام، 4بارہمولہ،5اننت ناگ ،8 بانڈی پورہ،8 کپوارہ 2گاندربل, اور ایک شوپیان سے تعلق رکھتا ہے‘‘۔ڈاکٹر جان نے بتایا ’’ کولگام کے15متاثرین میں سے2کنی پورہ ،18بٹالین ہیڈکواٹر کے 6اہلکار، ایک لارنو، ایک لڈگو، ایک تامل اور ایک مٹی بگ کولگام سے تعلق رکھتا ہے۔ ڈاکٹر جان نے بتایا ’’مختلف سی آر پی ایف بٹالین کے 20اہلکاروں میں سے 54بٹالین سی آر پی ایف کے12اہلکاراور 44بٹالین سی آٓر پی ایف  ہائی کورٹ سرینگر کے 7اہلکار شامل ہیں‘‘۔ڈاکٹر  جان نے بتایا ’’ بڈگام کے 11متاثرین میں سے 3چیک ماگام،2آرتھ، ایک دربل، ایک چیک وانی ہامہ، ایک ملہ پورہ کھاگ اور ایک جولا پورہ بڑگام سے تعلق رکھتا ہے‘‘۔ انہوں نے  کہا کہ پلوامہ کے 14متاثرین میں سے ایس ایس بی بجونی پلوامہ کے 3اہلکار، 3چندن گام، ایک کریم آباد، ایک ملہ پورہ، ایک بربڈینہ، ایک مرن، ایک سرنو، ایک ونپورہ اور ایک نکاس پلوامہ سے تعلق رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کپوارہ کے 8متاثرین  کا تعلق 109بٹالین آر سی سی کپوارہ سے ہے۔ ڈاکٹر جان نے بتایا ’’ بانڈی پورہ کے 8متاثرین میں سے 3گنڈ جہانگیر، 2ڈاور اور ایک نائد کھے بانڈی پورہ سے تعلق رکھتا ہے۔ڈاکٹر جان نے بتایا ’’ سرینگر کے9متاثرین میں سے2 احمدنگر،1الاہی باغ،1بژہ پورہ، ایک رعناواری، ایک بٹہ مالو ، ایک چھتہ بل اور ایک شالیمار سے تعلق رکھتا ہے۔ ڈاکٹر جان نے بتایا کہ بارہمولہ کے 4متاثرین میں سے ایک اوڑی، ایک رفیع آباد، ایک اور ایک مین ٹائون بارہمولہ سے تعلق رکھتا ہے۔ میڈیکل سپر انٹنڈنٹ کا کہنا تھا کہ اننت ناگ کے 5متاثرین میں سے  3لازی بل اور ایک مینٹائون اننت ناگ سے تعلق رکھتا ہے۔  انسٹی ٹیوٹ کے شعبہ عوامی رابطہ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی جانب سے جاری کئے گئے اعدادوشمار میںبتایا گیا ہے کہ ابتک کل853مشتبہ مریضوں کا داخلہ کیا گیا جن میں سے584مریضوں کو قرنطینہ کی مدت مکمل کرنے کے بعد گھر روانہ کردیا گیا جبکہ139مثبت قرار دئے گئے مریضوں کو گھر بھیجا گیا ہے۔ابتک137245نمونوں کی تشخیص کی گئی ہے جن میں سے129303کو منفی قرار دیا گیا ہے جبکہ3172مریضوں کی رپورٹیں مثبت آئیں ہیں۔

 جے وی سی بمنہ

پرنسپل میڈیکل کالج بمنہ ڈاکٹر ریاض احمد انتو نے بتایا ’’ پچھلے 24گھنٹوں کے دوران695نمونوں کی تشخیص کی گئی جن میں سے 6مثبت جبکہ 689کی رپورٹیں منفی آئیں ہیں‘‘۔ڈاکٹر ریاض انتو نے بتایا ’’6متاثرین میں سے ایک بمنہ، ایک پاندشاہی باغ، ایک قمرواری، ایک حیدر پورہ، ایک راجباغ اور ایک ڈار محلہ صورہ سے ہے‘‘۔

 سی ڈی اسپتال 

سی ڈی اسپتال ڈلگیٹ میں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران75افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں ہیں جن میں سے 39بارہمولہ،19سرینگر، 2اننت ناگ اور 12بانڈی پورہ سے تعلق رکھتے ہیں۔ ذرائع نے  بتایا کہ منگل کو سی دی اسپتال میں مثبت قرار دئے گئے 12افراد میں سے 5فوجی اور 12پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ  چار حاملہ خواتین بھی شامل ہیں۔ 

حکومتی بیان

حکومت کی طرف سے جاری میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کے8,931 معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے3,389سرگرم معاملات ہیں ۔ اب تک5,399اَفراد شفایاب ہوئے ہیں۔ جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی تعداد143تک پہنچ گئی۔اِس دوران منگل کو مزید81مریض صحتیاب ہوئے ہیںجن میںجموں صوبے کے22 اور کشمیر صوبے کے 59اَفراد شامل ہیں ، جن کو جموں و کشمیر کے مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا۔بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اب تک 4,13,358ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے  07؍جولائی2020ء کی شام تک 4,04,427نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے ۔علاوہ ازیں اب تک3,02,227افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ ان میں 40,332اَفراد کو ہوم قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ45 اَفراد کو ہسپتال قرنطین میں رکھا گیا ہے۔3,389کو ہسپتال آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ45,419 اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اسی طرح بلیٹن کے مطابق2,12,899اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔
 
 

 مزید 47اہلکارمثبت

سرینگر/پر ویز احمد/ وادی میں7جولائی کو پولیس و فورسز کی مختلف ایجنسیوں سے وابستہ مزید 47اہلکار وں میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔اسکے ساتھ ہی وادی میں کورونا وائرس سے متاثرہ پولیس و فورسز اہلکاروں کی تعداد791پہنچ گئی ہے۔7جولائی بروزمنگلضلع پولیس لائنز ہندوارہ میں ایک،ضلع پولیس لائنز بارہمولہ میں ایک،سینک سکول مانسبل 3پولیس اہلکار،آرمڈ پولیس مانسبل 7اہلکار،54بٹالین سی آر پی ایف نشاط 12، 44بٹالین سی آر پی ایف ہائی کورٹ سرینگر 7،ایس ایس بی بجونی پلوامہ 3اہلکار،109بیکن ترہگام کپوارہ 8اہلکار اوربادامی باغ میں 5فوجی اہلکار  مثبت قرار دیئے گئے۔اسکے ساتھ ہی  مجموعی طور پر متاثرہ پولیس اہلکاروں کی تعداد268تک پہنچ گئی ہے جبکہ متاثرہ سی آر پی ایف کی مجموعی تعداد337 ہے۔  وائرس میں مبتلا فوجی اہلکاروں کی تعداد104 تک پہنچ گئی ہے۔ متاثرہ بی ایس ایف اہلکاروں کی تعداد 42 ہے۔37 بیکن اہلکار اورسی آئی ایس ایف کا ایک اہلکار اور ایس ایس بی کے 3اہلکار بھی وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔