راجوری میں بیلوں کی دوڑ کا مقابلہ کرانے والوں کے خلاف کیس درج

تاریخ    7 جولائی 2020 (15 : 04 PM)   


یو این آئی
جموں// جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے ڈیرین نامی گاو¿ں میں بیلوں کی دوڑ کا مقابلہ کرنے کا اہتمام کرنے والوں کے خلاف پولیس نے کیس درج کر لیا ہے۔
یاد رہے کہ جموں وکشمیر میں کورونا کے متاثرین و متوفین کی تعداد میں تیزی سے ہو رہے اضافے کے بیچ بیلوں کی دوڑ کے اس مقابلے سے لطف انوز ہونے کے لئے لوگوں کا جم غفیر جمع ہوا تھا۔
ایس ایس پی راجوری چندن کوہلی نے بتایا ” ہمیں اطلاع موصول ہوئی کہ راجوری کے ڈیرین گاو¿ں میں کچھ مقامی لوگوں نے بیلوں کی دوڑ کے مقابلے کا اہتمام کیا ہے جس کا تماشہ دیکھنے کے لئے لوگ بڑی تعداد میں جمع ہوئے ہیں اور انہوں سماجی فاصلے رکھنے کے احکامات کی خلاف ورزی کی ہے“۔
کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کیلئے نافذقواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی پاداش میں مذکورہ دوڑ کا اہتمام کرنے والوں کیخلاف کیس درج کرلیا گیا ہے۔ 
 

تازہ ترین