تازہ ترین

پلوامہ تصادم میں کوئی فوجی ہلاک نہیں ہوا:آئی جی پی کی وضاحت

تاریخ    7 جولائی 2020 (57 : 11 AM)   
(File Pic of Vijay Kumar (IGP) )

نیوز ڈیسک
سرینگر//انسپکٹر جنرل آف پولیس ،کشمیر (آئی جی پی ) وجے کمار نے منگل کے روزوضاحت کی کہ گوسو پلوامہ میں جنگجوﺅں کے ساتھ معرکہ آرائی کے دوران کوئی فوجی اہلکار ہلاک نہیں ہواہے ۔انہوں نے تاہم بتایا کہ جنگجوﺅں کیخلاف مذکورہ آپریشن کے دوران دو فوجی اہلکاروں اور ایک پولیس اہلکار کو چوٹیں آئیں۔ انہوں نے کہا کہ اس معرکہ آرائی کے دوران ایک جنگجو جاں بحق ہوگیا۔
خبر رساں ایجنسی جی این ایس کے مطابق آئی جی نے کہا”کوئی فوجی مرا نہیں البتہ دو فوجی اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں“۔
اس سے قبل اطلاعات میں بتایا گیا تھا کہ گوسو معرکہ آرائی میں ایک فوجی اہلکار اور ایک جنگجو ہلاک جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔
یہ معرکہ گوسو نامی گاﺅں میں اُس وقت شروع ہوا جب فورسز نے وہاں جنگجوﺅں کی موجودگی کی اطلاع کے بعد تلاشی آپریشن شروع کیا ۔
اس آپریشن میں پولیس، فوج اور سی آر پی ایف کے اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔