مزید خبرں

تاریخ    7 جولائی 2020 (00 : 03 AM)   


ایڈوکیٹ جنرل کا لاء افسران کے ساتھ تبادلہ خیال 

سرینگر//سرینگر میں دربار مؤ کے سلسلے میں دفاتر کھولنے کے موقعہ پر ایڈوکیٹ جنرل ڈی سی رینہ نے لأ افسران ، اسسٹنٹنگ کونسلز اور ایڈوکیٹ جنرل کے دفتر کے دیگر ملازمین کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ایڈوکیٹ جنرل نے شرکأ کے ساتھ اُن کے متعلقہ دفاتر میں کووِڈ۔19 سے متعلق تمام احتیاطی تدابیر پر عمل پیر ا رہ کر کے کام کاج سے متعلق مختلف امور پر غور و خوض کیا۔ اُنہوں نے عملے کی مانگوں کا بھی جائزہ لیا اور اُنہیںیقین دِلایا کہ اُن کے تمام مسائل اور مانگیں فوری طور پوری کی جائیں گی۔لأ اَفسران نے ایڈوکیٹ جنرل کو ہائی کورٹ کی سری نگر شاخ کے کام کاج کے بارے میں جانکاری دی اور مقدمات کی ورچول طریقۂ کار کے تحت شنوائی سے متعلق مختلف معاملات کو اُجاگر کیا۔ 
 

لیفٹیننٹ گورنر کا ڈاکٹر شاما پرساد مکھر جی کو خراجِ عقیدت 

سری نگر//لیفٹیننٹ گورنر گریش چندرمرمو نے ڈاکٹر شاما پرساد مکھر جی کو اِن کے جنم دِن پر خراج عقیدت پیش کیا۔اَپنے ایک پیغام میں لیفٹیننٹ گورنر نے انہیں ایک بصیرت افروز قائد قرار دیا جنہوں نے بھارتی سیاست کو ایک نئی جہت دینے میں اہم کردار ادا کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ جموں وکشمیر ہمیشہ ان کی سوچوں کا مرکز رہا ااور ان کا قومی یکجہتی او ربھارت کی ترقی میں ان کی مثالی خدمات کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔
 

نگین میں 3قِمار بازگرفتار، 9640روپے اور تاش ضبط 

سرینگر//پولیس نے نگین میں قمار بازوں کے ڈے پر چھاپہ مار کر3قمار بازوں کو گرفتار کرکے ہزاروں روپے ضبط کئے۔ پولیس اسٹیشن نگین کے اہلکاروں نے ہمدان محلہ فورشور روڈمیں قمار بازوں کے ایک اڈے پر چھاپہ مار کر 3قِمار بازوں کو گرفتار کر کے داو پر لگائی گئی 9640  رقم اور تاش کے پتے بر آمد کئے ۔اس موقعہ پر پولیس نے محمد افضل بٹ ، وسیم احمد بٹ اور بلال احمد وانی کو گرفتار کیا ہے۔  اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن نگین نے ایف آئی آر نمبر 115/2020 کو متعلقہ دفعات کے تحت درج کر کرلیا ہے۔  پولیس نے اس بات کا عزم کیا کہ سماج میں پھیلی جرائم کا قلع قمع کرنے کیلئے اپنی کاروائی جاری رکھیں گئے اورجو بھی عناصر سماجی بدعتوں میں ملوث پایا جائے گا اس کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔کمیونٹی ممبران سے بھی درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اپنے علاقوں میںجرائم سے متعلق پولیس کے ساتھ دستِ تعاون پیش کریں۔ 
 

سراج احمد سراج سے تاجروں کی تعزیت پرسی 

سرینگر// معروف تاجر لیڈر اور کشمیر سوشو اکنامک فورم کے کنونیئر سراج احمد سراج کے برادر اکبر ایڈوکیٹ محمد اشرف کی فاتحہ خوانی گوجوارہ نزدیک آخون صاحب منعقد ہوئی۔ موصوف چند روز قبل ایک حادثے میں زخمی ہونے کے بعد انتقال کرگئے ۔ اس دوران تجارتی لیڈروں اور انجمنوں نے مرحوم کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے سراج احمد سراج کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔پی ایچ ڈی چیمبر کے سینئر لیڈر ظہور احمد ترمبو،کشمیر ٹریڈرس اینڈ مینو فیکچرس فیڈریشن کے ایک دھڑے کے چیئرمین بشیر احمد راتھر،جنرل سیکریٹری محمد رجب کچھے اور پبلسٹی سیکریٹری ہلال احمد منڈو کے علاوہ تاجر لیڈر اعجاز شہدار ،کشمیر اکنامک الائنس کے شریک چیئرمین فاروق احمد ڈارنے سراج احمد سراج کے ساتھ تعزیت پرسی کی اور مختلف وفود کی صورت میں ان کے گھر جاکر تعزیت کا اظہار کیا۔
 

محکمہ سیاحت کا ملازم فوت ، ناظم سیاحت کااظہار تعزیت 

سرینگر//ناظم سیاحت کشمیر نثار احمد وانی نے محمد امین صوفی ساکن ذالڈگر سرینگر ،جو ڈائریکٹوریٹ ، ٹی آر سی سرینگر کے منصوبہ بندی سیکشن میں اپنے فرائض انجام دے رہے تھے ،کے اِنتقال پر دلی تعزیت کا اِظہار کیا ہے۔اپنی ہمدردی کا اِظہار کرتے ہوئے ناظم سیاحت نے مرحوم کی روح کے دائمی سکون کے لئے دعا کی اور سوگوارکنبے کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کی طاقت اور ہمت عطا ہو۔
 
 

تازہ ترین