تازہ ترین

بی ایس ایف اہلکار سمیت 6اموات،تعداد 139

۔2حاملہ خواتین اور ایک ڈاکٹر سمیت مزید 246میں وائرس کی تصدیق، مجموعی تعداد 8675

تاریخ    7 جولائی 2020 (00 : 03 AM)   


پرویز احمد
 سرینگر //سوموار کو جموںکشمیر میں ایک بی ایس ایف اہلکار سمیت مزید 6امواتیں ہوئیں، اس طرح کورونا مہلوکین کی تعداد 139تک پہنچ گئی ہے جن میں سے 14جموں جبکہ 124کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ اس دوران 2حاملہ خواتین ، ایک ڈاکٹر اور مزید 9اہلکاروں سمیت جموں و کشمیر میں مزید246افراد کی رپورٹیں مثبت آنے کے بعد متاثرین کی تعداد 8675تک پہنچ گئی ہے جن میں سے 1809 جموں جبکہ 6866کشمیر سے ہیں۔ متاثرہ 246افراد میں سے 65سرینگر،41بارہمولہ، 49کولگام،12شوپیان،  ایک اننت ناگ، 3کپوارہ، 34پلوامہ، 3بڈگام ، ایک بانڈی پورہ، ایک گاندربل ، 6جموں، ایک ادھمپور،  5کٹھوعہ، 3رام بن، 13سانبہ،ایک پونچھ، 4راجوری، اور 3جموں سے تعلق رکھتے ہیں۔ 

۔6فوت

 پیر کو اموات کا سلسلہ سکمز صورہ میں صبح  4بجے شروع ہوا جب کرالہ پورہ بڈگام سے تعلق رکھنے والا ایک 56سالہ شہری فوت ہوگیا ۔ میڈیکل سپر انٹنڈنٹ فاروق احمد جان نے بتایا ’’ فوت ہونے والا شخص بلڈ پریشر اور گردوں کی بیماری میں بھی مبتلا تھا‘‘۔ ڈاکٹر جان نے بتایا ’’ اسپتال میں دوسری موت بونیار اوڑی سے تعلق رکھنے والی ایک 55سالہ خاتون کی ہوئی ،خاتون دل اور سانس لینے کی تکلیف میںمبتلا تھی اور اسکی حالت کافی نازک تھی ‘‘۔سکمز میں ہی دمحال ہانجی پورہ کولگام  کے 65سالہ شہری کی موت پیر کی رات واقع ہوئی۔مذکورہ مریض کو 29جون کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔سی ڈی اسپتال میں ٹنگمرگ بارہمولہ کا رہنے والا ایک80سالہ معمر شخص فوت ہوگیا ۔ میڈیکل سپر انٹنڈنٹ  ڈاکٹر سلیم ٹاک نے بتایا ’’فوت ہونے والا شخص 26جون کو اسپتال میں داخل ہوا اور 6جون کو فوت ہوگیا ‘‘۔صدر اسپتال سرینگر میں  65سالہ شخص فوت ہوگیا۔ میڈیکل سپر انٹنڈنٹ نذیر احمد چودھری نے بتایا ’’ بہوری کدل سرینگر سے تعلق رکھنے والا 65سالہ شخص یکم جولائی کو اسپتال میں داخل ہوا لیکن وہ وائرس سے ہونے والے نمونیا کی وجہ سے سخت علیل تھا اور اتوار اور سوموار کی درمیانی شب فوت ہوگیا ‘‘۔ادھر بی ایس ایف کی 33بٹالین ہیڈکوارٹر پانتہ چوک میں بھی ایک جوان کورونا وائرس کی وجہ سے فوت ہوگیا‘‘۔ 

سکمز صورہ

میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر فاروق احمد جان نے کہا ’’ پچھلے 24گھنٹوں کے دوران 2234نمونوں کی تشخیص کی گئی جن میں سے 117مثبت جبکہ 2117افراد کی رپورٹیں منفی آئیں ہیں‘‘۔ڈاکٹر جان نے بتایا ’’ 117متاثرین میں سے 47کولگام،34پلوامہ،13سرینگر،5بڈگام، 6بارہمولہ، 5سی آر پی ایف اہلکار، 2اننت ناگ  ، ایک بانڈی پورہ،  ایک کپوارہ  اور ایک شوپیان سے تعلق رکھتا ہے‘‘۔ڈاکٹر جان نے بتایا ’’ کولگام کے 47متاثرین میں سے 8دمہال ہانجی پورہ،  8ہیڈکواٹر 18کولگام،3گنڈی پورہ، 3نیہامہ، 2چیک ہانجن،3مین روڈ کولگام،  ایک وٹی بل ، ایک کاڈر، ایک ناگام ، ایک لائسو، ایک واری پورہ اور ایک اہر بل کولگام سے تعلق رکھتا ہے‘‘۔انہوں نے کہا ’’34 سے 13شیر شالی کھریو،6درکلرن ابہامہ، 3پنگلین، 2جوبہارا، ایک گلزارپورہ، ایک چندرگام ترال، ایک کنڈ،3لڈو پانپور ، ایک ملنگ پورہ اور ایک ووین پلوامہ سے تعلق رکھتا ہے۔ڈاکٹر جان نے بتایا ’’ بڈگام کے 5متاثرین میں سے 3ناگم اور ایک خانصاحب بڈگام سے تعلق رکھتا ہے۔ ڈاکٹر جان نے بتایا ’’ سرینگر کے 13متاثرین میں سے 2پارمپورہ، 3جواہر نگر،  ایک رعناواری، ایک سعیدہ کدل، ایک بٹوارہ،  ایک آستان پورہ راولپورہ، ایک حیدر پورہ اور ایک الاہی باغ سرینگر سے تعلق رکھتا ہے۔ڈاکٹر جان نے بتایا کہ بارہمولہ کے 6متاثرین  سے ایک اوڑی ، ایک سوپور اور ایک نادی ہل سے تعلق رکھتا ہے۔ انسٹی ٹیوٹ کے شعبہ عوامی رابطہ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی جانب سے جاری کئے گئے اعدادوشمار میںبتایا گیا ہے کہ ابتک کل836مشتبہ مریضوں کا داخلہ کیا گیا جن میں سے578مریضوں کو قرنطینہ کی مدت مکمل کرنے کے بعد گھر روانہ کردیا گیا جبکہ139مثبت قرار دئے گئے مریضوں کو گھر بھیجا گیا ہے۔ابتک134125نمونوں کی تشخیص کی گئی ہے جن میں سے126790کو منفی قرار دیا گیا ہے جبکہ3071مریضوں کی رپورٹیں مثبت آئیں ہیں۔

 جے وی سی بمنہ

پرنسپل سکمز میڈیکل کالج ڈاکٹر ریاض احمد انتو نے بتایا ’’ پچھلے24گھنٹوں کے دوران 488نمونوں کی تشخیص کی گئی جن میں سے 52مثبت جبکہ 436افراد کی رپورٹیں منفی آئیں ہیں‘‘۔ ڈاکٹرریاض انتو نے کہا ’’52متاثرین میں سے 15شوپیان اور 37 سرینگر سے تعلق رکھتے ہیں‘‘۔ڈاکٹر جان نے بتایا کہ شوپیان کے 15متاثرین میں سے 4کیگام،3بالا پورہ،پولیس اسٹیشن زینہ پورہ کے 2پولیس اہلکار، ایک ریبن، ایک چرمرگ، ایک یاری پورہ، ایک ریشی پورہ، ایک خوجہ پورہ اور ایک نارا پورہ سے تعلق رکھتا ہے۔ پرنسپل نے بتایا ’’ سرینگر کے 37متاثرین میں سے 11سرائی بالا،4بٹہ مالو، 2کرفلی محلہ حبہ کدل،2صفاکدل، 2برین نشاط، 3جوہر نگر، 2مہجور نگر،ایک نئی سڑک، این پنتھ چوک ، ایک نشاط، ایک سعیدہ پورہ اچھن،ایک خانقاہ معلی، ایک سعیدہ کدل ، ایک کاٹھی دروازہ ، ایک بمنہ اور ایک رعناواری سے تعلق رکھتا ہے۔  

 سی ڈی اسپتال

 سی دی اسپتال میں قائم لیبارٹری میں پچھلے  24گھنٹوں کے دوران 39افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں ہیں جن میں سے  31بارہمولہ، ایک گاندربل اور ایک سرینگر سے تعلق رکھتا ہے۔ سی ڈی اسپتال ذرائع نے بتایا کہ ڈی پی ایل بارہمولہ میں تعینات ایک پولیس اہلکار، بی ایم او شری بارہمولہ کے نمونوں میں سے 20کی رپورٹیں مثبت آئیں ہیں جبکہ ایس ڈی ایچ اوڑی 3اور پی ایچ سی بونیار کی ایک رپورٹ مثبت آئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ جی ایم سی بارہمولہ کے 7افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں ہیں اور سی ایچ سی کپوارہ کی ایک رپورٹ مثبت آئی ہے۔ 

 جموں

  جموں صوبے میں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران 36افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں ہیں جن میں سے 15کرشنا لیبارٹری، 14لال پتھ، 6جی ایم سی جموں جبکہ ایک کی رپورٹ سکمز صورہ سے مثبت آئی ہے۔ 

حکومتی بیان

حکومت کی طرف سے جاری میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کے8,675 معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے3,219سرگرم معاملات ہیں ۔ اب تک5,318اَفراد شفایاب ہوئے ہیں ۔جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی تعداد138تک پہنچ گئی ،جن میں سے 124کا تعلق کشمیر   صوبہ سے اور14کاتعلق جموں صوبہ سے ہیں۔اِس دوران پیر کومزید63مریض صحتیاب ہوئے ہیںجن میںجموں صوبے کے08 اور کشمیر صوبے کے 55اَفراد شامل ہیں ، جن کو جموں و کشمیر کے مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا۔بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اب تک 4,06,212ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے  06؍جولائی2020ء کی شام تک 3,97,537نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے ۔علاوہ ازیں اب تک2,99,748افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ ان میں 40,157اَفراد کو ہوم قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ47 اَفراد کو ہسپتال قرنطین میں رکھا گیا ہے۔3,675کو ہسپتال آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ46,777 اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اسی طرح بلیٹن کے مطابق2,09,410اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔
 

 مزید 9اہلکارمثبت

پر ویز احمد
 
سرینگر// وادی میں6جولائی کو پولیس و فورسز کی مختلف ایجنسیوں سے وابستہ مزید 9اہلکار وں میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔اسکے ساتھ ہی وادی میں کورونا وائرس سے متاثرہ پولیس و فورسز اہلکاروں کی تعداد744پہنچ گئی ہے۔6جولائی بروز پیر ضلع پولیس لائنز بارہمولہ ایک پولیس کانسٹیبل،پولیس سٹیشن زینہ پورہ کے 2کانسٹیبل،179بٹالین سی آر پی ایف سوپور میں 2اہلکار،35بٹالین سی آر پی ایف ہمہامہ بڈگام کے 2اہلکار،21بٹالین سی آر پی ایف بڈگام کا ایک اہلکار، 9آر آر کولگام کا ایک فوجی مثبت قرار دیا گیا۔اسکے ساتھ ہی  مجموعی طور پر متاثرہ پولیس اہلکاروں کی تعداد256تک پہنچ گئی ہے جبکہ متاثرہ سی آر پی ایف کی مجموعی تعداد318 ہے۔  وائرس میں مبتلا فوجی اہلکاروں کی تعداد99 تک پہنچ گئی ہے۔ متاثرہ بی ایس ایف اہلکاروں کی تعداد 42 ہے۔29 بیکن اہلکار اورسی آئی ایس ایف کا ایک اہلکار بھی وائرس سے متاثر ہوا ہے۔
 

کپوارہ میں مریضوں کی تعداد600سے متجاوز 

اشرف چراغ 
 
کپوارہ//شمالی ضلع کپوارہ میں کوو ڈ19کا پھیلائو جاری ہے ۔ضلع میں متا ثرین کی تعداد 6سو سے متجاوز ہو گئی ہے اور3روز میں 28نئے معاملات سامنے آئے ۔ضلع میں اب تک کورونا وائرس کی وجہ سے7لوگ لقمہ اجل بن گئے ہیں ۔ضلع میں متا ثرین کی کل تعداد 605پہنچ گئی ہے جن میں اب تک 429متا ثرین شفا یاب ہوگئے ہیں۔ 
 

تازہ ترین