تازہ ترین

نئی میڈیا پالیسی کیخلاف سرینگر میں صحافیوں کا احتجاجی مظاہرہ

تاریخ    6 جولائی 2020 (45 : 12 PM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//صحافیوں کے ایک گروہ نے پیر کے روز حکومت کی نئی میڈیا لیسی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔احتجاجی صحافیوں کا مطالبہ تھا کہ مذکورہ پالیسی کو فوری طور واپس لیا جائے۔
’جے اینڈ کے میڈیا گلڈ‘ کے بینر تلے صحافیوں کا ایک گروہ پریس کالونی میں جمع ہوا اور نئی میڈیا پالیسی کو ہدف تنقید بنایا۔
انہوں نے بینر اٹھارکھے تھے جن پر نئی میڈیا لیسی کیخلاف نعرے درج تھے۔
احتجاجی صحافیوں کا کہنا تھا کہ نئی میڈیا پالیسی کا مقصد صحافت پرپابندیاں عائد کرنا ہے۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ یہ پالیسی صحافیوں اور صحافتی اداروں کیخلاف ہے۔
انہوں نے مذکورہ میڈیا پالیسی کی فوری واپسی کا مطالبہ کیا۔