تازہ ترین

ٹیلی ریڈیولوجی سے 1ہزار مستحقین مستفید

تاریخ    3 جولائی 2020 (00 : 03 AM)   


 جموں//لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو کی جانب سے 24؍جون 2020ء کو جموں وکشمیر میں ٹیلی ریڈیولوجی کا اِفتتاح کرنے کے بعد پہلے ہفتے کے دوران زائد اَز ا1000مریضوں کو یہ سہولیت فراہم کی گئی۔اِس پہل کے تحت ڈوڈہ ، رِیاسی ، رام بن ،پونچھ ، کپواڑہ اوربانڈی پورہ کے دُور دَراز اور دُشوار گزار علاقوں میں نامزد مراکز پر مریضوں کو ایکسرے اور سٹی سکین رِپورٹ مقررہ مدت کے اندر فراہم کئے گئے۔ٹیلی ریڈیولوجی سہولیت قومی صحت مشن کے مفت قومی تشخیصی پہل کے تحت جموںوکشمیر یونین ٹریٹری کے نامزد طبی اِداروں میں فراہم کی جارہی ہے اور اِبتدائی مرحلے میں دیہی اور دُور دراز اور دُشوار علاقوں پر توجہ مرکوز کی جارہی ہے۔اِس پہل سے دیہی علاقوں میں بود و باش رکھنے والے لوگوں کو راحت ملی اور اُنہیں درست تشخیص جدید ترین ٹیکنالوجی اور تشخیصی آلات کو بروئے کار لا کر کی گئی۔ اس پہل سے دیہی اور دُشوار علاقوں کے مریضوں کے لئے بہتر طبی مشورہ اور اُن کے مرض کا صحیح اور بہتر علاج و معالجہ فراہم ہو رہا ہے۔پہلے مرحلے میں چھ ضلع ہسپتالوں سمیت 53صحت سہولیات کے لئے مفت ایکسرے سہولیت فراہم کی جارہی ہے ۔
 

تازہ ترین