پروفیسر حامدہ مختارفوت، نیشنل کانفرنس کا اظہار تعزیت

تاریخ    3 جولائی 2020 (00 : 03 AM)   


سرینگر// نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر ناصر اسلم وانی نے وومنز کالج سرینگر کی سابق پروفیسر حامدہ مختار اہلیہ غلام حسن وانی ساکن راولپورہ کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے۔ یاد رہے کہ مرحومہ پارٹی کی صدرِ صوبہ خواتین ونگ صبیہ قادری کی خالہ  بھی ہیں۔ انہوں نے اس سانحہ ارتحال پر مرحومہ کے جملہ سوگوران کیساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا اور اُن کی جنت نشینی کیلئے بھی دعا کی۔ ادھر پارٹی کے صوبائی سکریٹری ایڈوکیٹ شوکت احمد میر، ضلع صدر سرینگر پیر آفاق احمد اور خواتین ونگ کے عہدیداروں نے بھی صبیہ قادری کیساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
 
 
 
 

تازہ ترین