ملک میں متاثرین کی تعداد 6 لاکھ سے متجاوز،18ہزاراموات

تاریخ    3 جولائی 2020 (00 : 03 AM)   


یو این آئی

نئی دہلی//گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، ملک میں کورونا کے 19148 نئے معاملے رپورٹ ہوئے جس سے متاثرین کی تعداد 6.04 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے ۔جمعرات کو مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کورونا انفیکشن کے 19148 نئے معاملوں کے اضافے کے ساتھ متاثرین کی کل تعداد بڑھ کر 604641 ہوگئی ہے ۔  434افراد اس انفیکشن کی وجہ سے ہلاک ہوئے ، جس کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 17834 ہوگئی ہے ۔مہاراشٹرا میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 180298 ہوگئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 8053 ہوگئی ہے ۔۔ دوسرے نمبر پر پہنچنے والے تامل ناڈو میں متاثرین کی تعداد 94049 ہوگئی ہے اور  اموات کی تعداد 1264 ہوگئی ہے ۔ دارالحکومت دہلی میں متاثرہ افراد کی تعداد 89802 اور ہلاکتوں کی تعداد 2803 ہوگئی ہے ۔ مغربی ریاست گجرات کووڈ 19 کی تعداد کے لحاظ سے چوتھے نمبر پر ہے ، لیکن تعداد اموات کے لحاظ سے یہ مہاراشٹر اور دہلی کے بعد تیسرے مقام پر ہے ۔ گجرات میں اب تک 33232 افراد اس وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 1867 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اترپردیش میں اب تک 24056 معاملے درج کئے گئے ہیں اور اس وائرس سے 718 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ مغربی بنگال میں 19170 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور اب تک 683 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔راجستھان میں متاثرہ افراد کی تعداد 18312  ہے اور 421 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔ تلنگانہ میں متاثرہ افراد کی تعداد 17357 تک جا پہنچی ہے ۔ یہاں 267 افراد فوت ہوگئے ہیں ۔کرناٹک میں 16514 اور آندھرا پردیش میں 15252 افراد متاثر ہوئے ہیں اور ان ریاستوں میں تعداد اموات بالترتیب 253 اور 193 ہے ۔ہریانہ میں، 14941 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 240 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ مدھیہ پردیش میں، 13861 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور 581 افراد دنیا کو الوداع کہہ چکے ہیں۔پنجاب میں 149، بہار میں 70، اتراکھنڈ میں 41، اڈیشہ میں 25، کیرل میں 24، جھارکھنڈ میں 15، چھتیس گڑھ میں، 12 آسام اور پڈوچری میں 10، ہماچل پردیش میں 10، چنڈی گڑھ میں چھ، گوا میں چار اور تریپورہ، لداخ اور میگھالیہ میں ایک ایک شخص کی موت ہوئی۔

 

تازہ ترین