غیرملکی تبلیغی اراکین کی عرضی پر سماعت 10جولائی تک ملتوی

تاریخ    3 جولائی 2020 (00 : 03 AM)   


نئی دہلی// سپریم کورٹ نے تبلیغی جماعت کے پروگرام میں حصہ لینے والے34غیر ملکی جماعتیوں کی عرضیوں پر سماعت10جولائی تک کے لئے ملتوی کردی اور کہا کہ انہیں اپنے ملک بھیجنے کے معاملے میں وہ مداخلت نہیں کرے گا بلکہ بلیک لسٹ میں ڈالے جانے کے معاملے پر سماعت کرے گا ۔اس بیچ مرکزی حکومت نے عدالت کو بتایا کہ غیرملکی جماعتیوں کی ان کے وطن کی واپسی تب تک نہیں ہوسکے گی جب تک ان کے خلاف ہندوستان کی کسی بھی ریاست میں درج فوجداری مقدمہ کی سماعت مکمل نہیں ہوجاتی۔ مرکزی حکومت کی جانب سے سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے جسٹس اے ایم کھانولکر ، جسٹس دنیش مہیشوری اور جسٹس سنجیو کھنہ کی بنچ کو بتایا کہ ویزا رد کرنے کے سلسلے میں ہرغیرملکی جماعتی کے معاملے میں حکومت کے ذریعہ الگ الگ حکم جاری کیا گیا ہے ۔
 

تازہ ترین