پرینکا کو مکان خالی کرانے کا نوٹس پست حرکت:کانگریس

تاریخ    3 جولائی 2020 (00 : 03 AM)   


نئی دہلی// کانگریس نے پارٹی کے جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی وڈرا کو مکان خالی کرنے کا نوٹس بھیجنے کو حکومت کی نیچ حرکت قرار دیتے ہوئے اسے پست ذہنیت قرار دیا ہے ۔کانگریس کے میڈیا انچارج رندیپ سرجے والا نے بتایا کہ ‘‘بھارتیہ جنتا پارٹی اور مودی حکومت کی کانگریس قیادت سے اندھی نفرت اور دشمنی کا جذبہ پوری طرح واضح ہے ۔ اب تو وہ اور پست حرکتوں اورہتھکنڈوں پر اترآئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ‘‘پرینکا جی کا مکان خالی کرانے کا نوٹس مودی جی ۔یوگی جی کی بے چینی کو دکھاتا ہے ۔ حکومت کے تغلقی فیصلوں سے ہم ڈرنے والے نہیں ہیں۔
 

تازہ ترین