ملک میں1065لیبارٹریاں قایم

ایک دن میں2.29لاکھ سے زائد نمونوں کی جانچ

تاریخ    3 جولائی 2020 (00 : 03 AM)   


 نئی دہلی//کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے انفیکشن کے پیش نظر ، ملک بھر میں اس کی جانچ کرنے والی لیبارٹریوں کی تعداد بھی دن بدن بڑھ کر 1065ہوگئی ہے ۔جمعرات کو انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کی جانچ کے لئے اس فہرست میں مزید 9 لیبب شامل کی گئیں۔ان میں سے سرکاری لیبوںکی تعداد 768 اور نجی لیب 297 ہیں۔اس وقت ریئل ٹائم آرٹی پی سی آر پر مبنی ٹیسٹ لیبس فی الحال 578 (سرکاری : 365 ، نجی: 212) ہیں جبکہ ٹرو نیٹ پر مبنی ٹیسٹ لیبس کی تعداد 398 (سرکاری : 370 ، نجی: 28) اور سی بی این اے ٹی پر مبنی ٹیسٹ لیبس 89 (سرکاری: 32 ، نجی: 56) ہیں۔ان 1065لیبارٹریوں نے یکم جولائی کو کورونا وائرس کے کُل 2لاکھ29ہزار588نمونوں کی جانچ کی۔ اس طرح اب تک مجموعی طور پر 9لاکھ،56ہزار173نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے ۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ 23 جنوری تک پنے میں صرف ایک لیب میں کورونا وائرس کے انفیکشن کی جانچ کی سہولت موجود تھی اور اب پانچ ماہ بعد ملک بھر میں1065 لیبارٹریوں میں کورونا وائرس کے انفیکشن کی جانچ کرنے کی سہولت موجود ہے ۔یواین آئی
 

صحت یاب ہونے والوں کی شرح59.52فیصد

 
نئی دہلی//کورونا وائرس(کووڈ-19)کے پھیلاو کی روک تھام اور علاج میں کئے جارہے مرکز اور ریاستی حکومتوں کی ٹھوس کوششوں سے کورونا وائرس متاثرین کے صحت یاب ہونے کی شرح بڑھ کر 59.52 فیصد ہوگئی ہے ۔مرکزی وزارت صحت وخاندانی بہبود سے جمعرات کو موصولہ رپورٹ کے مطابق ،کووڈ-19 کے بروقت انتظام کی وجہ سے ملک میں یومیہ 10000 سے بھی زائد متاثرہ مریض شفایاب ہورہے ہیں۔ملک میں فی الحال کورونا انفکشن کے 226947 سرگرم معاملے ہیں اور 359859 کورونا مریض اب تک پوری طرح ٹھیک ہوچکے ہیں ۔جس سے صحت یابی کی شرح بڑھ کر 59.52 فیصد ہوگئی ہے ۔یکوری شرح کے معاملے میں چنڈی گڑھ ملک میں سب سے آگے ہے ۔ یہاں ریکوری شرح 82.3 فیصد ہے ۔ اس کے بعد ، میگھالیہ میں 80.8 فیصد ، راجستھان میں 79.6 فیصد ، اتراکھنڈ 78.6 فیصد ، چھتیس گڑھ اور تریپورہ میں 78.3 فیصد ، بہار 77.5 فیصد ، میزورم اور مدھیہ پردیش میں76.9 فیصد اور جھارکھنڈ کی ریکوری شرح 76.6 فیصد ہے ۔مہاراشٹرا میں اب تک سب سے زیادہ انفیکشن مریض ٹھیک ہوئے ہیں۔ ریاست میں ، 93ہزار154 مریض کورونا وائرس کوویڈ 19 سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔
 

تازہ ترین