دن کی آٹھویں کورونا ہلاکت،مہلوکین کی مجموعی تعداد115 ہوئی

تاریخ    2 جولائی 2020 (45 : 06 PM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر// وادی کشمیر میں مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے8 کورونا متاثرین کی موت واقع ہونے کے ساتھ جموں و کشمیر میں اب تک اس وائرس سے انتقال کرنے والوں کی تعداد بڑھ کر115 ہوگئی ہے۔
آج کورونا سے جاں بحق ہونے والا آٹھواں شہری جنوبی ضلع شوپیان کا تھا۔اُس کی عمر 64سال سے زیادہ تھی اور وہ صدر اسپتال میں انتقال کرگیا۔
 ساتواں شہری سرینگر میں حبہ کدل علاقے کا باشندہ تھا اور اُس کی عمر60سال تھی۔حکام کے مطابق وہ سی ڈی اسپتال میں چل بسا۔
آج ہونے والی تین کورونا ہلاکتیں کولگام کے شہریوں کی ہوئیں۔ جاں بحق ہونے والے ایک اور شہری کا تعلق بارہمولہ، ایک بڈگام اور ایک کا تعلق شوپیان سے تھاجبکہ سرینگر کے دو شہری بھی جاں بحق ہونے والوں میں شامل ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ کورونا کے متاثرین میں بے تحاشہ اضافے کی وجہ سے عوامی حلقوں میں شدید تشویش پائی جارہی ہے۔