دن کی ساتویں کورونا ہلاکت،مہلوکین کی مجموعی تعداد 114 ہوئی

تاریخ    2 جولائی 2020 (09 : 06 PM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر// وادی کشمیر میں مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے 7 کورونا متاثرین کی موت واقع ہونے کے ساتھ جموں و کشمیر میں اب تک اس وائرس سے انتقال کرنے والوں کی تعداد بڑھ کر114 ہوگئی ہے۔
آج کورونا سے جاں بحق ہونے والا ساتواں شہری سرینگر میں حبہ کدل علاقے کا باشندہ تھا اور اُس کی عمر60سال تھی۔حکام کے مطابق وہ سی ڈی اسپتال میں چل بسا۔
آج ہونے والی تین کورونا ہلاکتیں کولگام کے شہریوں کی ہوئیں۔ جاں بحق ہونے والے ایک اور شہری کا تعلق بارہمولہ اور ایک بڈگام سے تھاجبکہ سرینگر کے دو شہری بھی جاں بحق ہونے والوں میں شامل ہیں۔
حکام کے مطابق جموں کشمیر میںابھی تک جن114افراد کی موت واقع ہوئی ہے اُن میں 100اموات وادی کشمیر جبکہ14اموات صوبہ جموں میں ہوئی ہیں۔
 قابل ذکر ہے کہ کورونا کے متاثرین میں بے تحاشہ اضافے کی وجہ سے عوامی حلقوں میں شدید تشویش پائی جارہی ہے۔