دن میں چھٹی کورونا ہلاکت سے وادی میں مرنے والوں کی تعداد100، جموں میں13

تاریخ    2 جولائی 2020 (39 : 04 PM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//جمعرات کے روز جموں کشمیر میں مزید6 افراد کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے۔ اس طرح جموں کشمیر میںاس وائرس سے مرنے والوں کی تعداد113تک بڑھ گئی ہے۔
کورونا سے مرنے والے آج دن کے چھٹے شہری کا تعلق بھی ضلع کولگام سے تھا اس طرح مذکورہ ضلع سے تعلق رکھنے والے تین شہری آج کورونا کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے۔
صدر اسپتال کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر نذیر چودھری نے خبر رساں ایجنسی کے این او کو بتایا کہ مذکورہ65سالہ شہری کو30جون کے روز داخل کیا گیا تھا اور وہ نمونیا میں مبتلاءتھا۔وہ آج انتقال کرگیا اور اس کا کورونا ٹیسٹ رپورٹ اُس کی موت کے چند گھنٹے بعد مثبت آگیا۔ 
آج ہونے والی پہلی دو کورونا ہلاکتیں کولگام کے ہٹی پوری اور بارہمولہ کے ایک شہری کی تھیں جبکہ دوسری دو ہلاکتیں بتہ مالو اور بڈگام کے شہریوں کی تھیں۔
سہ پہر کو ضلع کولگام کا ایک اور65سالہ شہری سکمز میں دم توڑ بیٹھا۔یہ دن کے دوران ہونے والی پانچویں کورونا ہلاکت تھی۔
قابل ذکر ہے کہ کورونا کے متاثرین میں بے تحاشہ اضافے کی وجہ سے عوامی حلقوں میں شدید تشویش پائی جارہی ہے۔