دن میں پانچویں کورونا ہلاکت سے اموات کی مجموعی تعداد112

تاریخ    2 جولائی 2020 (20 : 04 PM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//جمعرات کے روز جموں کشمیر میں مزید 5 افراد کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے۔ اس طرح اس وائرس سے مرنے والوں کی تعداد112تک بڑھ گئی ہے۔
آج ہونے والی پہلی دو کورونا ہلاکتیں کولگام کے ہٹی پوری اور بارہمولہ کے ایک شہری کی تھیں جبکہ دوسری دو ہلاکتیں بتہ مالو اور بڈگام کے شہریوں کی تھیں۔
سہ پہر کو اطلاع ملی کہ ضلع کولگام کا ایک اور65سالہ شہری سکمز میں دم توڑ بیٹھا۔یہ دن کے دوران ہونے والی پانچویں کورونا ہلاکت تھی۔
قابل ذکر ہے کہ کورونا کے متاثرین میں بے تحاشہ اضافے کی وجہ سے عوامی حلقوں میں شدید تشویش پائی جارہی ہے۔