امرناتھ یاترا کے لئے پوری طرح تیار ہیں:سی آر پی ایف

تاریخ    2 جولائی 2020 (59 : 03 PM)   


یو این آئی
سرینگر// سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے سپیشل ڈائریکٹر جنرل جموں و کشمیر زون ذوالفقار حسن نے کہا ہے کہ سالانہ امرناتھ یاترا کے پر امن اور احسن طریقے سے انجام دہی کو یقینی بنانے کے لئے سی آر پی ایف پوری طرح سے تیار ہے۔
یاد رہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر امسال سالانہ امرناتھ یاترا محدود پیمانے پر ہوگی تاہم انتظامیہ کی طرف سے اس ضمن میں فی الوقت کوئی حتمی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وبا کے پیش نظر امسال یاترا کی مدت کو محدود کیا جائے گا اور یاترا میں شرکت کرنے والوں کی تعداد میں بھی کمی کی جائے گی۔