دن میں چار اموات سے کورونا ہلاکتوں کی تعداد111

تاریخ    2 جولائی 2020 (22 : 01 PM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//جمعرات کے روز جموں کشمیر میں مزید دو افراد کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے۔ اس طرح اس وائرس سے مرنے والوں کی تعداد111تک بڑھ گئی ہے۔
آج ہونے والی پہلی دو کورونا ہلاکتیں کولگام کے ہٹی پوری اور بارہمولہ کے ایک شہری کی تھیں جبکہ دوسری دو ہلاکتیں بتہ مالو اور بڈگام کے شہریوں کی تھیں۔
 خبر رساں ایجنسی کے این او نے حکام کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ فردوس آباد بتہ مالو کی ایک73سالہ خاتون کو صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں وہ جاں بحق ہوگئی۔
اسی طرح بڈگام کا ایک75سالہ شہری بھی صدر اسپتال میں ہی انتقال کرگیا۔ حکام کے مطابق دونوں کئی امراض میں مبتلاءتھے اور دونوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ کورونا کے متاثرین میں بے تحاشہ اضافے کی وجہ سے عوامی حلقوں میں شدید تشویش پائی جارہی ہے۔