تازہ ترین

کپوارہ کے اسپتالوں میں تمم طبی سہولیات میسر:سی ایم او

تاریخ    2 جولائی 2020 (00 : 03 AM)   


اشرف چراغ
کپوارہ//شمالی ضلع کپوارہ میں کورونا مخالف لڑائی میں محکمہ صحت نے اچھی کا ر کر دگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے متا ثرین کو ہر طرح کی طبی سہولیات میسر رکھیں ۔اس بات کااظہارچیف میڈیکل آفیسر کپوارہ ڈاکٹر کو ثر امین نے نامہ نگارو ں کو گزشتہ 3مہینو ں کے دوران محکمہ صحت کی طرف سے کورونا مخالف لڑائی کی تفصیلات دیتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ اس مہلک بیماری کی روکتھام کے لئے طبی ٹیمو ں نے صف اول پر کام کر کے اچھی کار کر دگی کا مظاہرہ کیا ۔چیف میڈیکل آفیسر نے مزید کہا کہ ضلع میں کووِڈ19-متاثرین کی تعداد 537تک جا پہنچی جن میں اب تک407مکمل طور شفایا ب ہو کر اپنے گھرو ں کو چلے گئے، جو خوش آئند ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ضلع میں متا ثرین کی تعداد گھٹ کر 124رہ گئی ہے ۔انہو ں نے بتا یا کہ بہتر طبی امداد اور محکمہ کی طبی ٹیمو ں کی نگرانی کی وجہ سے مزید متا ثرین شفا یا ب ہو رہے ہیں ۔ضلع میں اس وقت ریڈ زون علاقوں میں 28طبی ٹیمیں تعینات ہیں اور ان علاقوں میں 61137نفوس آباد ی ہے جبکہ متا ثرین کے لئے18کو وِڈسینٹر قائم ہیں جن میں 1150متا ثرین کے رہنے کی گنجا ئش ہے ۔چیف میڈیکل افسرنے کہا کہ ضلع کے تمام اسپتالو ں میں وافر مقدار میں ادویات موجود ہیںاور کورونا مریضوں کے لئے تمام سہولیات دستیاب ہیں ۔انہو ں نے مزید کہا کہ کپوارہ ضلع میں محکمہ صحت کی کا ر کردگی کے خلاف سو شل میڈیا پر غلط افواہیں پھیلائی جارہی ہیں،جو حقیقت سے بعید ہیں ۔انہو ں نے کہا ہے محکمہ صحت نے لاک ڈائون کے دوران احتیاطی تدابیر کے تحت لوگو ں میں ماسک اور دیگر سامان تقسیم کیا جبکہ دور دراز علاقوں میں طبی ٹیمو ں نے جاکر کورونا وائرس کی روکتھام اور احتیاطی تدابیرکی لوگوں کو جانکاری فراہم کی ۔
 

تازہ ترین