تازہ ترین

بانڈی پورہ کے دکانداروں کیلئے کووِڈٹیسٹ لازمی

تاریخ    2 جولائی 2020 (00 : 03 AM)   


عازم جان
بانڈی پورہ//ضلع انتظامیہ بانڈی پورہ نے قصبے کے بازار میں اُن ہی دکانداروں کو دکانیں کھولنے کی اجازت دینے کافیصلہ کیا ہے جن کا کووِڈ- 19ٹیسٹ منفی آیا ہو۔قصبے کے بازار کادورہ کرتے ہوئے ضلع کمشنرظہوراحمدمیر نے دکانداروں کودرپیش مسائل کی جانکاری حاصل کی اوران کے ازالے کیلئے اقدام کرنے کایقین دلایا۔ڈپٹی کمشنر نے دکانداروں سے کہا کہ ان ہی دکانداروں کو دکان کھولنے کی اجازت دی جائے گی جن کی کووِڈ- 19رپورٹ منفی آئی ہو۔انہوں نے کہا کہ نسو سے لیکر کلوسہ تک اورخادم مارکیٹ سے لیکرآجر تک تمام دکانداروں کیلئے کوروناوائرس ٹیسٹ کرنالازمی ہوگا۔انہوں نے تمام دکانداروں اوربیوپارمنڈل سے وابستہ لوگوں کواس سلسلے میں تعاون کی اپیل کی۔ڈپٹی کمشنر نے ضلع کے دیگر بازاروں کے دکانداروں اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں سے بھی ٹیسٹنگ کے عمل میں اشتراک کرنے کی اپیل کی۔انہوں نے لوگوں سے بھی تلقین کی کہ وہ بغیر ماسک پہنے دکانداروں سے کوئی بھی چیزخریدنے سے گریز کریںاور دکانداروں کوباری باری دکان کھولنے کی ہدایت دی۔
 

تازہ ترین