تازہ ترین

این ایچ ایم ملازمین کا’ ایجیک‘ ہڑتال کی حمایت کااعلان

تاریخ    2 جولائی 2020 (00 : 03 AM)   


پرویز احمد
 سرینگر //نیشنل ہیلتھ مشن ایمپلائز ایسوسی ایشن نے 6جون کو ایجیک کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ نیشنل ہیلتھ مشن ایمپلائز ایسوسی ایشن کے ترجمان روف احمد نے بتایا کہ کیجول ورکرس،نیشنل ہیلتھ مشن ایمپلائز اور دیگر عارضی ملازمین کی حمایت کرنے پر مجبور ہوئے ہیں کیونکہ جموں و کشمیر سرکار نے عالمی وباء کے دوران بھی نیشنل ہیلتھ میشن ایمپلائز کی مانگوں پر کوئی توجہ نہیں دی‘‘۔ رئوف احمد نے بتایا کہ عالمی وباء کے دوران نیشنل ہیلتھ میشن کے 12ہزار ملازمین فرنٹ لائن پر کام کرہے ہیں اور لوگوں کی جان بچانے میں پیش پیش ہیں لیکن جب این ایچ ایم ملازمین کے مسائل کو حل کرنے کی بات ہوتی ہے تو حکومت خاموش تماشائی بنی رہتی ہے۔ روف احمد نے بتایا کہ پچھلی سرکاروں نے بھی نیشنل ہیلتھ میشن ایمپلائز کے ساتھ کئی وعدے کئے اور وہ تمام وعدے سراب ثابت ہوئے ہیں اور اسی وجہ سے انجمن 6جولائی کو دی گئی ہڑتال کی کال کی حمایت کرنے پر مجبور ہوئی ہے۔  انہوں نے کہا کہ 12 ہزار ملازمین کی مستقلی، برابر تنخواہیں اور دیگر معاملات پر سرکار نے ابھی کوئی بھی غور نہیں کیا ہے جبکہ عالمی وباء کے دوران تمام مشکلات کا سامناکرنے کے بعد بھی ہم لوگوں کی خدمت کرنے میں پیش پیش ہیں۔ 
 

تازہ ترین