تازہ ترین

اوڑی میں بزرگ شہری ریچھ کے حملے میں زخمی

تاریخ    2 جولائی 2020 (00 : 03 AM)   


ظفر اقبال
اوڑی//اوڑی میں منگل کی شام اُس وقت سنسنی پھیل گئی جب ایک75 سالہ شہری کو ریچھ نے حملے میں زخمی کیا۔اس موقع پر مذکورہ شہری کے بیٹے نے ذاتی بندوق سے گولی چلا کر ریچھ کو ہلاک کر دیا۔نظام الدین ولد نور الدین جنجو ساکن صدوانی دردکوٹ کو ریچھ نے اپنے گھر کے  سامنے حملہ میں شدید زخمی کر دیا۔اس موقع پر اُس کا بیٹاشبیر احمد جنجو نے باپ کو بچانے کیلئے ذاتی بندوق کا استعمال کیا اور ریچھ کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔اس سلسلے میں وائلڈ لائف اور پولیس کی ایک ٹیم نے موقعہ پرجا کرصورتحال کا جائزہ لیا۔اوڑی پولیس نے شبیر احمد کے خلاف ایک کیس زیر نمبر86/2020کے تحت درج کیا ۔زخمی شہری کو گورنمنٹ میڈیکل کالج بارہمولہ سے صورہ میڈیکل انسٹیچوٹ منتقل کیا گیا جہاں اْس کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
 

تازہ ترین