تازہ ترین

سڑک تعمیر کرنے میں اڑچن | ٹنگمرگ میں محکمہ جنگلات کے خلاف احتجاج

تاریخ    2 جولائی 2020 (00 : 03 AM)   


مشتاق الحسن
 ٹنگمرگ// کہچی پورہ اور مادم کو ملانے والی رابط سڑک کی تعمیر میں محکمہ جنگلات کی طرف سے اعتراض کرنے پر مقامی لوگوں نے محکمہ جنگلات ٹنگمرگ کے خلاف احتجاج کیا۔انہوں نے کہا کہ سڑک تعمیر کرنے سے دو دیہات آپس میں جڑ جائیںگے ۔ڈی ایف او ٹنگمرگ شوکت احمدا یتو نے اس سلسلے میں بتایا کہ سڑک کی تعمیر میں اس وجہ سے رکاوٹ کھڑا کی گئی کہ پی ایم جی ایس وائی نے از خود کہچی پورہ سے مادم تک تعمیر ہونے والی رابط سڑک کیلئے محکمہ جنگلات کی اراضی پر جے سی بی لگائے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ متعلقہ محکمہ نے سڑک تعمیر کرنے  کے لیے محکمہ جنگلات سے کوئی رابطہ بھی نہیں کیا ۔ڈی ایف او کے مطابق یہ سڑک غیر قانونی طور تعمیر کی جاری ہے جس کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی ۔

تازہ ترین