تازہ ترین

احساس ِذمہ داری کا فقدان | ٹنگمرگ کا فیروز پورہ نالہ گندگی کے ڈھیر میں تبدیل

تاریخ    2 جولائی 2020 (00 : 03 AM)   


فیاض بخاری
بارہمولہ // ضلع بارہمولہ کے ٹنگمرگ علاقے میں نالہ فیروز پورہ میںمقامی لوگوں اور محکمہ فلڈ کنٹرول کی عدم توجہی کی وجہ سے گندگی کے ڈھیر جمع ہوگئے ہیں جس کے نتیجے میں مقا می لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ نالہ فیروز پورہ کو کوڑے دان میں تبدیل کیا ہے ۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ جہاں ایک طرف سے حکام کرونا وائرس کی وجہ سے ہر علاقے کو صاف ستھرا بنانے کی کوششوں میں مصروف ہے وہیں اس علاقے کو ڈمپنگ ائریا میں تبدیل کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر چہ اس سلسلے میں کئی مرتبہ متعلقہ محکمہ سے اپیل کی گئی کہ وہ صفائی مہم شروع کریں تاکہ اس عمل کو روکا جاسکے تاہم اس کی طرف کوئی دھیان نہیں دیا گیا۔ لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس کی طرف فوری توجہ دی جائے اور ان افراد کے خلاف فوری کاروائی کی جائے جو اس نالہ کی آلودگی کیلئے ذمہ دار ہیں۔
 

تازہ ترین