تازہ ترین

سڑک کی کشاد گی نامکمل ،میکڈم بچھانے کا عمل شروع | نارستان ترال کی آبادی برہم، حکام سے مداخلت کی اپیل

تاریخ    2 جولائی 2020 (00 : 03 AM)   


سید اعجاز
 ترال//ترال کے دور افتادہ علاقے نارستان میں ڈرنیج سسٹم اور سٹرک کی کشاد گی کے بغیر ہی سڑک پر میکڈم بچھانے کا کام شروع کیا گیا ہے ،جس پر مقامی لوگوں نے سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ محکمہ اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ترال سے مداخلت کی اپیل کی ہے ۔ قصبہ ترال سے تقریباً20کلو میٹر دورنارستان (نرگستان)علاقے میںرابطہ سڑک خستہ حال ہونے کے نتیجے میں مقامی لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔سرکار نے عوامی مشکلات کو مد نظر رکھ کر علاقے کے لئے مرکزی معاونت والی اسکیم (پی ایم جی ایس وائی) کے تحت سڑک تعمیر کرنے کی منظوری دی۔جس کے بعدکئی کلو میٹر لمبی سڑک تعمیر کرنے کا کام شروع کیا گیا ۔مقامی لوگوں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایاکہ تعمیراتی ایجنسی کے ٹھیکیدار نے سڑک پر ابتدائی مرحلے کا کام شروع کیا لیکن کئی مقامات پر سڑک کی کشاد گی عمل میں نہیں لائی گئی اورنہ ہی ڈرینج سسٹم کا انتظام کیا گیا ۔انہوں نے بتایا کہ سڑک کی کشادگی کیلئے کئی مقامات پر درخت کاٹنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ حیرت انگیز طور پر ابتدائی کام مکمل کرنے کے بجائے میکڈم بچھانے کا کام شروع کیا گیا ۔انہوں نے متعلقہ محکمہ اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ترال سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔ 
 

تازہ ترین