چھانہ پورہ میں4قمار باز گرفتار

تاریخ    2 جولائی 2020 (00 : 03 AM)   


سرینگر //سرینگر پولیس نے سماجی بدعات کے خلاف اپنی مہم جاری رکھتے ہوئے چوکی پولیس آفیسر چھانہ پورہ سرینگر کی قیادت اور ایس پی ساوتھ اور ایس ڈی پی او صدر سرینگر کی نگرانی میںارم لین چھانہ پورہ میں قمار بازوں کے اڈے پر چھاپہ ڈال کر وہاں4 جواریوں کی گرفتاری عمل میں لاکر اُن کے قبضے سے 14040 روپیہ کی رقم اور تاش کے پتے موقع پرہی برآمد کرکے ضبط کئے ۔ اس سلسلے میںکیس زیر ایف آئی آر نمبر  174/2020  متعلقہ دفعات کے تحت درج کیاگیا۔
 

 بمنہ میں چوروں نے آلٹو گاڑی اُڑا لی

 
سرینگر //عمر کالونی بمنہ میں چوروں نے ایک آلٹو گاڑی اڑا لی ۔پولیس نے اس سلسلے میں شکایت درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے ۔سوموار اور منگل کی درمیانی رات کو عمر کالونی بمنہ میں چوروں نے عابد علی خان ساکن کرناہ کی آلٹو گاڑی زیر نمبر JK09B/6408جو اس نے اپنی رہائش گاہ کے سامنے سڑک پر پارکنگ میں کھڑا کی تھی،اڑا لی۔ انہوں نے بمنہ چوکی میں اس سلسلے میں رپورٹ بھی درج کرائی ہے اور پولیس نے تحقیقات شروع کی ہے ۔عابد نے کہا گاڑی میں پین کارڈ ، آدھار کارڈ ،انشورنس پالیسی کے علاوہ دیگر کئی اہم کاغذات بھی تھے ۔ 
 

تازہ ترین