سید حمید پورہ نواب بازارمیں پینے کے پانی کی قلت سے آبادی پریشان

تاریخ    2 جولائی 2020 (00 : 03 AM)   


سرینگر// نواب بازارمیں گذشتہ کئی دنوں سے پینے کے پانی کی قلت سے لوگ پریشان ہیں ۔مقامی آبادی نے بتایا کہ سید حمید پورہ علاقہ میں پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے گرمیوں کے ان ایام میں انہیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ علاقہ میں تمام نل خشک ہیں ۔لوگوں کا الزام ہے کہ محکمہ جل شکتی علاقے میں پانی کی سپلائی بحال کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ علاقے میں گرمیوںکے ان ایام میں پینے کے صاف پانی کی قلت سے ہارہار مچی ہوئی ہے اور لوگوں کو پینے کے لئے پانی کا ایک صاف قطرہ بھی دستیاب نہیں ہے جس کے نتیجے میںلوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔محمد اشرف نامی شہری نے بتایا کہ مقامی لوگوں نے محکمہ کی نوٹس میں بھی یہ معاملہ لایاگیا تاہم پانی کی سپلائی بحال نہیں کی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ پانی ضرورت زندگی کا ایک اہم جز ہے تاہم متعلقہ محکمہ ٹس سے مس نہیں ہورہا ہے ۔مقامی لوگوں نے علاقہ میں فوری طور پانی کی سپلائی بحال کرنے کی مانگ کی ہے ۔

تازہ ترین