ایندھن کی بڑھتی قیمتوں کیخلاف سرینگر میں عام آدمی پارٹی کا احتجاج

تاریخ    2 جولائی 2020 (00 : 03 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر// پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے خلاف جہاں ملک بھر میںاپوزیشن جماعتوں کی طرف سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے وہیں سرینگر میں بدھ کو عام آدمی پارٹی (عآپ) نے احتجاج کیا اور ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو اعتدال پر لانے کی مانگ کی ۔پریس کالونی میں ہاتھوں میں بینر لئے عام آدمی پارٹی کے کارکنوں نے کچھ دیر تک نعرے لگائے اور کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میںگذشتہ کئی ماہ سے مسلسل اضافہ ہورہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف کورونا کی وجہ سے جاری لاک ڈاون نے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کیا ہے اور اب آئے روز ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے عام شہری پریشان ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت اس پر خاموشی اختیار کی ہوئی ہے ۔انہوں نے مانگ کی کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی لائی جائے اور لوگوں کو راحت دی جائے۔
 

تازہ ترین