تازہ ترین

دنیا بھر میں کورونا سے زائد از5لاکھ ہلاکتیں

تاریخ    2 جولائی 2020 (00 : 03 AM)   


جنیو / نئی دہلی / بیجنگ /یو این آئی/عالمی وبائی مرض کورونا وائرس (کووڈ-19) کے پھیلاؤ میں اضافہ مسلسل جاری ہے اور دنیا بھر میں اس جان لیوا وائرس سے ہلاک شدگان کی تعداد پانچ لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر ایک کروڑ 4لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے لوگوں کی تعداد ایک کروڑ، 4لاکھ، 29ہزار 999ہوگئی ہے۔ جبکہ 5 لاکھ،9 ہزار،628 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔کووڈ ۔19 سے متاثر ہونے کے معاملہ میں امریکہ دنیا بھر میں پہلے ، برازیل دوسرے اور روس تیسرے نمبر پر ہے ۔ دوسری طرف اس وبا کی وجہ سے اموات کے اعداد و شمار کے لحاظ سے امریکہ پہلے ، برازیل دوسرے اور برطانیہ تیسرے نمبر پر ہے ۔ ہندوستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 18 ہزار،653 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور اب یہاں متاثرین کی مجموعی تعداد 5 لاکھ،85 ہزار،4930 ہوگئی ہے ۔ اسی عرصہ میں یہاں کورونا وائرس سے 507 اموات کے ساتھ ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 17 ہزار،400 ہوگئی ہے ۔ اس وقت ملک میں کوروناوائرس کے 2 لاکھ،20 ہزار،114 فعال کیسز موجود ہیں اور اب تک 3 لاکھ،47 ہزار،979 افراد اس وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔ کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں ہندوستان دنیا کے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں چوتھے نمبر پر ہے ۔ امریکہ میں اب تک 1 لاکھ،29 ہزار،545 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ برازیل میں   58 ہزار،314،روس میں 9320 ، برطانیہ میں 43 ہزار،575 ، پیرو میں 9504 ، چلی میں 5575، اسپین میں 28 ہزار،346، اٹلی میں34 ہزار،744  اور ایران میں میں 10 ہزار،817افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔میکسیکو میں 27،121 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔پڑوسی ملک پاکستان میں کوروناوائرس سے متاثرین کی تعداد دو لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے اور اب تک یہاں 2 لاکھ،12ہزار065 12 متاثر ہوئے ہیں اور 4167افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ فرانس میں29 ہزار،816 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ترکی میں 5115 ، جرمنی میں 8 ہزار،973 ،چین میں 4 ہزار،643 افراد فوت ہوچکے ہیں۔