سینی ٹائزر پینے سے 3افراد کی موت

ایک کی بینائی چلی گئی، 3کی حالت نازک

تاریخ    2 جولائی 2020 (00 : 03 AM)   


واشنگٹن//امریکی ریاست نیو میکسیکو میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ہینڈ سینی ٹائزر پینے والے 3 افراد ہلاک اور ایک کی ہمیشہ کے لیے بینائی چلی گئی جبکہ 3 کی حالت نازک بتائی جارہی ہے ۔نیو میکسیکو کے محکمہ صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہینڈ سینی ٹائزر پینے سے ہلاک ہونے والوں میں میتھانول کی وجہ سے ایک کی بینائی بھی چلی گئی ہے جب کہ 3 کی حالت تشویشناک ہے جو زیر علاج ہیں۔محکمہ صحت نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ سینی ٹائزر کے بے جا استعمال سے گریز کریں اور اسے ہرگز نہ پیئیں۔قبل ازیں امریکی ادارہ فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے میکسیکو کی ایک کمپنی کی ہینڈ سینی ٹائزرز کی 9 مصنوعات پر پابندی عائد کرتے ہوئے کمپنی کو تمام پروڈکٹس مارکیٹ سے اٹھانے کی ہدایت دی ہے ۔
 

تازہ ترین